السلام علیکم و رحمۃ اللہ
بخدا ان سے لاکھ اختلاف لیکن وہ ساری کی ساری کوشش مساجد کو آباد رکھنے میں کرتے ہیں
آپ لوگوں کا ان سے مسلکی اختلاف ہے اس لئے تھوڑے سے متشدد ہوجاتے ہیں جب آپ پوری حنفاء کو گمراہ سمجھتے ہیں تو تبلیغ والے کیسے اس سے بچ سکتے ہیں۔۔ لیکن بخدا ان کی نیتوں پر شک مت کریں۔ان کی نیت مساجد کو آباد کرنا ہے۔ میرے گاوں کا ایک انپڑھ آدمی روزانہ دس پندرہ آدمیوں کو جمع کر کہ ان کونماز کے فائدے بتاتا ہے اور نماز نہ پڑھنے کا انجام بتا دیتا ہے۔ تو اس میں کیا غلت ہے۔
ان کے اس عمل کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ شرک کرنے والے کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا
اس طرح نماز کی تبلیغ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انبیاء سب سے پہلے توحید کی دعوت دہتے تھے ۔میں نے اس جماعت کے ساتھ تین دن لگائے ہوئے ہیں۔وہاں توحید کا نام ونشان
تک نہیں ہوتا
( وَمَن يَكْفُرْ بِالإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِي الآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ) المائدة/ 5
ترجمہ: اور جس نے بھی ایمان کے بجائے کفر اختیار کیا اس کا وہ عمل برباد ہوگیا اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔
( وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ ) الزمر/ 65
ترجمہ: آپ کی طرف یہ وحی کی جا چکی ہے اور ان لوگوں کی طرف بھی جو آپ سے پہلے تھے، کہ اگر آپ نے شرک کیا تو آپ کے عمل برباد ہوجائیں گے اور آپ خسارہ اٹھانے والوں میں شامل ہوجائیں گے۔