عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,547
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
سیدنا حسین سے محبت جزو دین جزو ایمان
نام مصنف
ڈاکٹر عبید الرحمن محسن
نام ناشر
جامعہ کمالیہ راجووال
سیدنا حسین سے محبت جزو دین جزو ایمان
نام مصنف
ڈاکٹر عبید الرحمن محسن
نام ناشر
جامعہ کمالیہ راجووال
تبصرہ
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے محبت جزوِ ایمان ہے کیونکہ آپﷺ نے انہیں ’’جنت کے نوجوانوں کا سردار‘‘ قرار دیا اور فرمایا کہ جس نے حسن و حسین سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اپنے بھائی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے ایک سال چھوٹے تھے ۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ہجرت کے چوتھے سال شعبان کے مہینے میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش پر رسول اللہ ﷺ بہت خوش ہوئے اور آپ کو گھٹی دی ۔رسول اللہ ﷺ نے آپ کا نام حسین رکھا ۔ حسن و حسین کی فضیلت سے متعلق اکثر احادیث دونوں میں مشترک ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے سایہ عاطفت میں اپنے ان نواسوں کی تربیت کی ۔ زیر نظر کتاب ’’ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے محبت‘‘ معروف واعظ، محقق اور مصلح پروفیسر ڈاکٹر عبید الرحمن محسن حفظہ اللہ (مدیر دار الحدیث جامعہ کمالیہ راجووال ) کے ایک خطبہ کی کتابی صورت ہے جو کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب پر مبنی ایک تحقیقی و علمی کتاب ہے۔ (آمین (م۔ا)