ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 580
- ری ایکشن اسکور
- 187
- پوائنٹ
- 77
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا لشکر باغی تھا؟
اسحاق جھالوی اور مرزا جہلمی جیسے روافض جو مغالطہ دیتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا لشکر باغی تھا!
(1) فرض کر لیا جائے اگر باغی تھا تو کیا رسول الله صلى الله عليه وسلم نے باغی جماعت کو فئتين عظيمتين من المسلمين کہا تھا! اور باغی جماعت کو مسلمانوں کی عظیم ترین جماعتوں میں سے ایک مانا؟
(2) الله اور اُس کے رسول نے باغیوں سے قتال کا حکم دیا، لیکن حسن رضی الله عنه نے باغی جماعت ھی سے صلح کرکے، باغی گروہ کے لیڈر امیر معاویه رضي الله عنه کو خلافت ھی سونپ دی؟
(3) یعنی جس باغی گروہ سے الله اور اُس کے رسول نے قتال کا حکم دیا، حسن رضی الله عنه اُسی باغی گروہ کے لیڈر امیر معاویه رضى الله عنه سے وظائف لیتے رھے؟
(4) باغی جماعت کے لیڈر امیر معاویه رضى الله عنه کے خلیفه بن جانے کے بعد، اُن کی زیرِ قیادت جتنے جہاد ھوئے، وہ بھی جھاد ھی تھے؟
(5) رسول الله صلی الله عليه وسلم کی بشارت موجود تھی کہ، میری امت کا پہلا لشکر جو سمندر میں جہاد کرے گا، اُن کے لئے جنت واجب ھوچکی ھے [صحیح البخاری: 2924]
اس سمندری جہاد میں خود امیر المؤمنین معاویه رضي الله عنه شامل تھے". لیکن پھر بھی معاویہ باغی تھے؟
(6) مطلب یہ کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے باغیوں کو جنتی قرار دیا تھا؟
(7) علی رضی نے باغی گروہ کے مقتولین کے بارے میں فرمایا تھا: قتلانا وقتلاھم في الجنة
ھمارے اور معاویه کے مقتولین جنتی ھیں".
[مصنف ابن أبي شيبة: 15/305، السنن سعيد من منصور: 2/398، مجمع الزوائد: 9/357]- وسنده صحيح
(8) مطلب علی رضی الله عنه بھی باغیوں کو جنتی ھی سمجھتے تھے؟
(9) سورہ الحجرات میں رب العالمین نے فرمایا: مسلمانوں کی دو جماعتوں میں جنگ ھوجائے تو صلح کروا دیا کرو". حسن اور معاویہ رضي الله عنهم نے صلح کرلی، لیکن باغی صرف معاویه ھوئے؟
اصل نقطہ: اگر امیر معاویه کا گروہ باغی گروہ ھوتا، تو رسول الله کبھی بھی معاویه رضي الله عنه کے گروہ کو مسلمانوں کی عظیم جماعت نہ کہتے، اور باغی گروہ کے لیڈر، امیر معاویه رضي الله عنه، کبھی بھی سمندری بیڑے میں شامل ھوکر خصوصی جنت کی بشارت سے مستفید نہ ھوتے، اور علی رضی الله عنه، کبھی بھی معاویه رضي الله عنه کے گروہ کے مقتولین کو جنتی نہ کہتے، اور حسن رضی الله عنه کبھی بھی معاویه رضى الله عنه سے صلح نہ کرتے!!