- شمولیت
- نومبر 14، 2018
- پیغامات
- 311
- ری ایکشن اسکور
- 48
- پوائنٹ
- 79
سیرت احمد مصطفی ﷺ تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف
Seerat-e-Ahmad Mustafa ﷺ Taaruf aur Khususiyaat
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore
( مضمون نگار: ریاض چوہدری ، اخبار نئی بات )
سیرت طیبہ میں ہرمسلمان کو زندگی کے ہرشعبہ میں رہنمائی ملتی ہے۔ رسول اللہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی مبارک زندگی، تعلیمات، دعوتِ دین اور سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوو¿ں کو سمجھنے کے لیے ماہر علوم اسلامیہ اور محقق پروفیسر عبدالقیوم ؒ کے خاکہ پر ان کے فرزند محمد زبیرقیوم بٹ (ر) صدر دارالمعارف، لاہور، کی فرمائش پرپنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے دائرہ معارف اسلامیہ نے دو جلدوں پر مشتمل ایک جامع تصنیف،سیرتِ احمد مصطفیٰﷺ، شائع کی ہے، جس میں قدیم و جدید مستند کتبِ سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے علمی مواد کو منظم اور آسان اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 11 جلدوں پر مشتمل سیرت محمدﷺ بھی پنجاب یونیورسٹی نے شائع کی ۔ سیرت محمد ﷺ کا پہلا ایڈیشن راقم الحروف کے زیر قیادت بزم اقبال نے شائع کیاتھا۔ پنجاب یونیورسٹی سیرت محمد ﷺ اب ایک جلد میں بھی علیحدہ سے تیار کر رہی ہے جو زیر اشاعت ہے۔
اس کتاب کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں واقعاتِ سیرت کو زمانی ترتیب اور تاریخی تحقیق کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، تاکہ قارئین سیرتِ نبوی ﷺ کا مطالعہ زیادہ بہتر انداز میں کر سکیں۔ فرقہ وارانہ بحثوں اور مسلکی تعصب سے گریز کرتے ہوئے مثبت، علمی اور عام فہم انداز اختیار کیا گیا ہے۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ زندگی کے ہر میدان میں ہمیں سیرت نبویﷺ سے رہنمائی درکار ہے۔ سیرت النبیﷺ انفرادی اور اجتماعی زندگی کےلئے ایسے واضح، متوازن اور پائیدار اصول فراہم کرتی ہے جن پر عمل پیرا ہوکر ایک صالح معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم نبی کریمﷺ کے اسوة حسنہ کو اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کی مخلصانہ اور مسلسل کوشش کریں۔
بعث نبوی ﷺکے بعد مکہ مکرمہ کا تیرہ سالہ دور دعوت و تبلیغ کا زمانہ تھا۔ اس عرصے میں آپﷺ نے نہایت حکمت، بصیرت اور استقامت کے ساتھ توحید و رسالت اور آخرت کے متعلق بنیادی عقائد پیش فرمائے۔ شدید مخالفت اور عداوت کا سامنا کرنے کے باوجود آپﷺ نے اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔ انہیں شرک، بت پرستی ، باطل عقائد اور جاہلی رسوم سے پاک کرنے کی مسلسل جدوجہد فرمائی۔
ہجرت مدینہ کے بعد حالات نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔ آپﷺ نے دس برس کے مختصر عرصے میں ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جو انسانی معاشرے کےلئے طرز حکمرانی کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ آپﷺ نے اپنے جاں نثار صحابہ ؓ کو دینی، سماجی اور سیاسی نظام کے عملی تقاضوں سے روشناس کرایا۔ عرب کے قبائلی ماحول میں پہلی مرتبہ ایک ایسی ریاست قائم ہوئی جہاں اجتماعی عدل و انصاف کا قیام عمل میںلایا گیا۔ حقوق و فرائض کی نشاندہی کی گئی اور ایسا دستور حیات متعارف کرایا گیا جو رہتی دنیا تک کےلئے مشعل راہ رہے گا۔
اس ریاست میں آپﷺ نے صرف عقائد اور عبادات ہی کی نہیں تعلیم دی بلکہ اخلاقیات ، معاشرت اور اجتماعی زندگی کے ہمہ گیر اصول بھی متعارف کروائے۔ جنگ و صلح کے ضوابط متعین کیے،۔ شہریوں کے حقوق واضح کیے۔ بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کے قتل سے منع فرمایا۔ فصلوں کی تباہی اور درختوں کی بے جا کٹائی سے روکا، حتیٰ کہ دشمنوں اور قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کی ایسی عملی مثالیں قائم کیں جن کی نظیر انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایسی تمام معلومات خصوصاً کتب سیرت سے حاصل ہوتی ہیں۔
محترم پروفیسر عبدالقیوم ؒ کے فرزند جناب محمد زبیرقیوم بٹ (ر) کہتے ہیں کہ میرے کےلئے نہایت فرحت کا مقام ہے کہ والد محترم نے سیرت طیبہ پر دو گراں قدر عملی خاکے اور تیسرا خاکہ تاریخ علوم اسلامیہ مرتب کیا ۔ ان کا پہلا خاکہ سیرت اپنی جامعیت کے اعتبار سے ایک مفصل تصنیف کا متقاضی تھا۔ چنانچہ اس خاکے کی بنیا د پر دائرہ معارف سیرت محمد رسول اللہ ﷺ کے نام سے 2022 میں گیارہ ضخیم جلدوں اور سات ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ایک تحقیقی و علمی انسائیکلوپیڈیا مرتب کیا گیا جسے اہل علم ودانش کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔ یہ انڈیا سے بھی تسلسل سے شائع ہو رہا ہے۔ نومبر 2025 میں حکومت پاکستان نے اس علمی خدمت کے اعتراف میں اسے نقد رقم اور سیرت نگاری کے قومی مقابلوں میں اول انعام اور صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔
ہمارے بعض دوستوں کا خیال تھا کہ گیارہ جلدی دائرہ معارف سیرت محمد رسولﷺ کا دو جلدوں میں خلاصہ تیار کیا جائے تاہم ہم نے مشاورت کے بعد ایک مستقل دو جلدی علمی کتاب کی ترتیب کا منصوبہ بنایا۔ جس کا خاکہ اور ترتیب دائرہ معارف سیرت سے بالکل مختلف ہے۔ چنانچہ زیر نظر کتاب سیرت احمد مصطفیﷺ دو جلدوں پر مشتمل ایک مستقل طبع زاد کتاب ہے جسے مرحوم کے دوسرے علمی خاکے سیرت طیبہ ایک نظر میں کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔
دائرہ معارف سیرت اور زیر نظر سیرت ، اگرچہ دونوں زمانی سیرت ہیں لیکن زیر نظر سیرت میں بالخصوص تواریخ اور تقادیم کی تحقیق کو موضوع بحث بنایا گیا۔ نیز ابواب کے اندر کئی نئے علمی نکات بھی شامل کئے گئے جو دائرہ معارف سیرت میں شامل نہ ہو سکے تھے۔ یہ کتاب سطحی مباحث، غیر ضروری تفصیلات اور مسلکی تعصب سے مبرا ہے۔ اس میں مستند معلومات کو تحقیقی انداز اور سادہ و دل نشیں اسلوب میں پیش کیاگیا ہے۔ یوں یہ سلاست و بلاغت اور علم و تحقیق کاحسین امتزاج ہے۔ یہ علماء، اساتذہ ، محققین اور طلبہ و طالبات کےلئے یکساں مفید ہے۔
یہ تصنیف پروفیسر عبدالقیوم صاحب کی ہے اور اس کا انگریزی ترجمہ ان کی پوتی فاطمہ زبیر کے قلم سے ہے۔ سیرت احمد مصطفیﷺکی تکمیل میں مجلس تحریر کے تمام رفقاءکی محنت ، اخلاص اور جاں فشانی شامل ہے۔ زیر نظر کتاب کو مرحوم کے مرتب کردہ خاکے کے مطابق حافظ محمد فیاض الیاس نے تالیف کیا ۔ابتدائی فنی و نثری اصلاح حافظ کاشف الرحمن سیف نے کی۔ ادبی و نثری تہذیب معروف ادیب محسن فارانی جبکہ محمد زکریہ رفیق نے علمی نگرانی اور نظر ثانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ دارالمعارف میں اس وقت پندرہ سے زائد جلدوں پر مشتمل ایک نہایت اہم علمی منصوبہ، تاریخ علوم اسلامیہ ، پرسرگرمی سے کام جاری ہے۔ ہمیں امیدہے کہ یہ ایک نمایاں اور اہم سنجیدہ علمی کاوش ہوگی۔