عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
اللہ کی رسولﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسولﷺ کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔
سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے محدثانہ اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ محدثانہ اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت سے متعلق صرف مقبول یعنی صحیح یا حسن روایات کو جمع کرنا تا کہ سیرت کے واقعات کا ایک مستند ذخیرہ حاصل ہو سکے۔ مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ صاحب کی کتاب " الرحیق المختوم " کا منہج بھی یہی ہے لیکن یہ کتاب اس اعتبار سے " الرحیق المختوم " سے مختلف ہے کہ اس کتاب کو نہایت آسان فہم اور افسانوی زبان میں بیان کرنے کی بھی ایک ادنی کوشش کی گئی ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے سیرت کے واقعات میں رغبت کا عنصر بہت بڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالی مولانا کو اس کار خیر پر جزائے عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
اس کتاب سیرت کے سچے موتی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
سیرت کے سچے موتی
مصنف
امیر حمزہ
ناشر
دار الاندلس،لاہور
تبصرہ

Last edited: