• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شادی کے رسم و رواج اور شرعی شادی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم
معذرت کے ساتھ اس پوسٹ کے آخر میں صاحب مراسل کو اپنی شادی پر بھی لکھنا چاہئے کہ اس کی شادی میں یہ سب کچھ نہیں ہوا تھا۔
ایک ممبر @عبداللہ حیدر کی شادی شرعی اصول کے مطابق ہوئی تھی بغیر رشتہ داروں کی پراواہ کئے اور برطانیہ میں ایک شیخ ہیں ان کے بیٹوں کی شادیاں دیکھنے میں آئیں، باقی پر حصہ لینے والے احباب اپنے احوال بیان کریں تو معلومات میں اضافہ ہو گا۔
والسلام
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شادیاں کیسے ہوئی تھیں ؟
کتنے مزیدار موضوع کی طرف متوجہ کیا ہے ، آپ نے ۔ ابتسامہ ۔
میرا نکاح شادی سے ایک سال پہلے ہوا ، مسجد میں ، نماز کے بعد امام صاحب نے پڑھایا ۔
اگلے سال شادی کی تقریب غالبا مغرب کے بعد شروع ہوئی ، مطلب ہم دو بھائیوں ، بہن ، بہنوئی ، امی ، ابو ، خالہ نے سسرال جانے کی تیاری کی ، عشاء کے بعد جا پہنچے ۔ تھوڑی دیر ، گپ شپ کی ، کھانا کھایا ، دلہن کو ساتھ لے کر گھر آگئے ۔ گھر پہنچنے پر میری دادی محترمہ ، پھپو لوگ آئے ۔ دعائیں دیں ، رخصت ہوگئے ۔
صبح ولیمہ کیا ، جتنے جاننے والے تھے ، آئے کھانا کھایا ، اور تشریف لے گئے ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سستے میں جان چھڑا لی!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

معذرت کے ساتھ ابن داؤد بھائی اسطرح تو کوئی بھی اس پر اپنے احوال بیان نہیں کرے گا۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سستے میں جان چھڑا لی!
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خیر النکاح ایسرہا مؤنۃ
یعنی بہترین نکاح ، سستا نکاح ہے ۔ ابتسامہ ۔
الحمدللہ ، خود بھی تنگ نہیں ہوئے ، اور سسرال والوں کو بھی تنگ نہیں کیا ۔
نہ صراحتا ، نہ اشاروں کنایوں میں ۔
اس میں حقیقی کردار الحمد للہ ہمارے والدین کا ہی ہے ۔
ورنہ بعض دفعہ ایسے ہوتا ہے ، خود آپ جتنی مرضی کوشش کرلیں ، بزرگ باتوں باتوں میں باتیں کرجاتے ہیں ۔
حالانکہ ہم حیدرآبادی نہیں ، لیکن پھر بھی ’ باتاں ‘ نہیں کرتے ۔ قہقہامہ
السلام علیکم
معذرت کے ساتھ ابن داؤد بھائی اسطرح تو کوئی بھی اس پر اپنے احوال بیان نہیں کرے گا۔
والسلام
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسکراہٹ ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کنعان بھائی ! بسا اوقات میری حس مزاح غلط اثر بھی ڈال دیتی ہے!
آپ کی بات درست ہے، اس کے ازالہ کے لئے اپنی شادی معاملہ بیان کر دیتا ہوں!
شادی کے وقت میں دینی اعتبار سے لا ابالی قسم کا تو نہیں تھا، لیکن اتنا علم بھی نہیں تھا، اتنا ضرور تھا کہ شرک و بدعت اور خرافات معاشرہ کو دین کا حصہ کبھی نہ سمجھتا تھا!
ایک تو اس میں والد کی تربت کا اثر تھا، کہ وہ شرک و بدعت کے خلاف بہت سخت سے، دوسرا ہمارے محلہ کی مسجد کے امام، جو کہ حنفی دیوبندی مسجد کے حنفی دیوبندی امام تھے، ان کا اثر تھا!
کہ ان کے جمعہ کے خطبات وغیرہ سے دینی رجحان بھی تھا، اور اتنے لا علم بھی نہ تھے! اللہ انہیں اجر عظیم سے نوازے!
ہاں بات تو کر رہا تھا شادی کی ، تو میاں ! ہم نے تو اپنی شادی بزور بازو خودکی ہے، یعنی خود ہی کیا، جو بھی کیا!
یعنی کہ والدین کو نہ بہو ڈھونڈنے کشمکش میں مبتلا کیا، اور نہ ہی شادی کے انتظام وغیرہ کی تکلیف میں!
نکاح و شادی اس طرح ہوئی کہ پہلے تو حکومت کے دفتر میں شادی رجسٹر ہوئی، اس وقت میرے دو دوست بطور گواہ تھے، میں تھا اور میری زوجہ!
اس کے بعد ایک دوست نے اپنے دوست کے گھر ایک فلسطینی عالم کو بلایا تھا، ہم بھی اپنے دو مزید دوستوں کے ساتھ وہاں گئے، فلسطینی عالم کی زوجہ بھی تھیں،میرے دوست کے دوست کی فیملی میں اس کی زوجہ اور ایک بیٹا تھا۔ کل دس افراد تھے۔
ظہر سے قبل وہاں پہنچے، ظہر کے بعد نکاح کا پروگرام تھا، ظہر کے بعد کھانا کھایا، وہ بھی انہیں کی طرف سے جس کے گھر ہم مہمان تھے۔
لیکن نکاح میرا عشاء کے بعد منعقد ہو پایا، کہ میری زوجہ کیونکہ نئی مسلمان ہوئی تھیں، مولانا صاحب نے تعارف وغیرہ کے بعد نکاح سے قبل دعا کے کچھ کلمات دہرانے کا کہا، تو میری میری زوجہ نے مطالبہ کردیا کہ اس کے معنی تو بتائیے، کہ معلوم تو ہو، میں کیا دعا مانگ رہی ہوں!
اب بحث کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا، بات تو میری زوجی کی درست تھی، کہ جب وہ مسلمان بھی قرآن اور اسلامی عقائد کے مطالعہ کے بعد ہوئی ہے، اسے سمجھ کراسلام قبول کیا ہے، تو دعا بھی تو سمجھ کر مانگی جائے، کہ آیا مانگا کیا جا رہا ہے!
لیکن معلوم نہیں مولانا صاحب شاید اسے کچھ اور طرح سمجھے!
پھر بات سے بات نکلتے، بحث بڑھتی ہی چلی گئی!
کچھ بحث میری اور مولانا صاحب کی بھی ہو گئی!
بحث بالآخر عشاء کے وقت ختم ہوئی اور عشاء کے بعد ہمارا نکاح ہوا!
ولیمہ پھر ہاسٹل میں دوستوں کے ساتھ کیا، جو کو خود دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر پکایا تھا!
چار پانچ مہینہ بعد پاکستان آئے، تو پاکستان میں رشتہ داروں اور محلہ والوں کے لئے بھی ایک دعوت کی گئی!
یعنی کہ ہماری شادی ہوئی تو سادگی سے، لیکن دانستہ نہیں، بلکہ غریب الوطن ہونے کی وجہ سے!
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شادی بھی اور دہرا تہرا ثواب کے ساتھ، سبحان اللہ

والسلام
 
Top