- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,497
- پوائنٹ
- 964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم
معذرت کے ساتھ اس پوسٹ کے آخر میں صاحب مراسل کو اپنی شادی پر بھی لکھنا چاہئے کہ اس کی شادی میں یہ سب کچھ نہیں ہوا تھا۔
ایک ممبر @عبداللہ حیدر کی شادی شرعی اصول کے مطابق ہوئی تھی بغیر رشتہ داروں کی پراواہ کئے اور برطانیہ میں ایک شیخ ہیں ان کے بیٹوں کی شادیاں دیکھنے میں آئیں، باقی پر حصہ لینے والے احباب اپنے احوال بیان کریں تو معلومات میں اضافہ ہو گا۔
والسلام
شادیاں کیسے ہوئی تھیں ؟
کتنے مزیدار موضوع کی طرف متوجہ کیا ہے ، آپ نے ۔ ابتسامہ ۔
میرا نکاح شادی سے ایک سال پہلے ہوا ، مسجد میں ، نماز کے بعد امام صاحب نے پڑھایا ۔
اگلے سال شادی کی تقریب غالبا مغرب کے بعد شروع ہوئی ، مطلب ہم دو بھائیوں ، بہن ، بہنوئی ، امی ، ابو ، خالہ نے سسرال جانے کی تیاری کی ، عشاء کے بعد جا پہنچے ۔ تھوڑی دیر ، گپ شپ کی ، کھانا کھایا ، دلہن کو ساتھ لے کر گھر آگئے ۔ گھر پہنچنے پر میری دادی محترمہ ، پھپو لوگ آئے ۔ دعائیں دیں ، رخصت ہوگئے ۔
صبح ولیمہ کیا ، جتنے جاننے والے تھے ، آئے کھانا کھایا ، اور تشریف لے گئے ۔