• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شبینہ کی شرعی حیثیت

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاک اللہ خیرا
یعنی اگر شبینہ کے لیے خصوصی اہتمام نہ کیا جائے، اس کے لیے لوگوں پر اصرار نہ کیا جائے، تو کیا ایسا شبینہ درست مانا جائے گا؟؟ اس کی وضاحت مطلوب ہے۔
آپ نے جس طرح سوال کیا، اس کی وضاحت پہلے بیان کردی گئی ہے۔۔۔ مزید آپ اس لنک کو ریڈ کریں۔

مروجہ شبینہ کا شرعی حکم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
=====شبینہ کی شرعی حیثیت؟=====

سوال :

شبینہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب:

از:مولانا امیر حمزہ:

ایک رات میں قرآن پڑھنے کو شبینہ کہا جاتا ہے۔ کتاب و سنت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ صحابہ نے کبھی شبینہ نہیں پڑھا۔ شبینہ کا لفظ بھی فارسی ہے لہٰذا یہ ہمارے برصغیر کی ایجاد ہے۔ عربی زبان میں ایسی کوئی اصطلاح نہیں ہے۔ وہ تو تبھی ہوتی جب اس کا ثبوت اللہ کے رسولﷺ سے ہوتا۔ صحیح احادیث کے مطابق اللہ کے رسولﷺ نے زیادہ سے زیادہ تین دنوں میں قرآن ختم کرنے کی اجازت دی ہے، اس سے کم وقت میں اجازت نہیں دی اور یہ اس وجہ سے کہ قرآن کا حق ادا کیا جائے اور وہ حق یہی ہے کہ سمجھ کر پڑھا جائے۔ ترتیل سے پڑھا جائے تلفظ کی صحیح ادائیگی کی جائے۔ الغرض! شبینہ آج کی ایجاد ہے اس سے بچنا ضروری ہے۔



لنک
 
Top