• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شب قدر پر قاری خلیل رحمان کے دلائل اور عامر لیاقت کے بکواسات

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
قاری خلیل رحمان نے جیو ٹی وی کے لائیو پروگرام جو شب قدر کے فضائل کے بارے میں تھا - اس میں شب قدر کی حقیقت سب پر واضح کر دی - اور سب کو لاجواب کر دیا -

اور آخر کار عامر لیاقت نے کیا بکواس کی وہ بھی خود سن کر فیصلہ کر دیں -

پہلے بریلوی عالم نے جواب دیا

پھر دیوبندی عالم نے

پھر شیعہ عالم نے

آخر میں اہلحدیث عالم نے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ بہت زبردست گفتگو کی ہے قاری خلیل الرحمن صاحب نے ۔
عام لیاقت نے وہی کچھ کیا جس کی اس سے امید رکھی جاسکتی ہے ۔ ان کا انداز گفتگو عالمانہ ہونے کی بجائے ’’ مداریانہ ‘‘ زیادہ ہے ۔
ضعیف حدیث کی حجیت میں سب سے قوی دلیل ’’ اسلام نے ہمیں ضعیفوں (کمزور لوگ ) کی عزت کرنا سکھایا ہے ‘‘
اسی طرح کے لوگ جب مزید جوش میں آتےہیں تو یوں گویا ہوتے ہیں :
’’ باپ ضعیف ( بوڑھا ) ہو جائے تو اس کو گھر سے نکال دینا چاہیے ؟ ‘‘
جناب مسکرایے مت یہ قوی دلائل ہیں ۔
غالبا شیخ البانی اور مصطفی السباعی اور دیگر محققین نے بڑی خوبصورت بات کی ہے کہ جو لوگ دین کے فضائل و خصوصیات ضعیف اور من گھڑت روایات میں تلاش کررہےہیں ان کا مطلب یہ ہے کہ قرآن وسنت ( احادیث صحیحہ ) ہمارے لیے ناکافی ہیں ۔
الحمد للہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں نعمت اسلام کے ساتھ ساتھ ’’ اہل حدیث ‘‘ بناکر مزید اتمام نعمت کردیا کہ آج ہم دینی علماء کے لبادے اوڑھے ہوئے ’’ مداریوں ‘‘ سے بچے ہوئےہیں جو سادہ لوح عوام کے جذبات سے کھیل کر وہ سب کچھ کروا رہے ہیں جس کا ’’ الیوم أکملت لکم دینکم و أتممت علیکم نعمتی‘‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اس سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ میڈیا کے ذریعے دین حق کی صحیح دعوت ممکن ہی نہیں ؛کیسے حق کی تلبیس کی ہے ارباب بدعت نے اور قاری صاحب قبلہ کچھ بھی نہ کر سکے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ میڈیا کے ذریعے دین حق کی صحیح دعوت ممکن ہی نہیں ؛کیسے حق کی تلبیس کی ہے ارباب بدعت نے اور قاری صاحب قبلہ کچھ بھی نہ کر سکے۔
کسی کی مجلس میں بیٹھنے کا یہ نقصان تو ہوتا ہے ۔ اگر مجلس اپنی ہو اور اپنی مرضی سے سجائی جائے تو پھر اس طرح کے مسائل در پیش نہ ہوں گے ۔ ذاکرنائک صاحب کا پیس ٹی وی اس کی بہترین مثال ہے ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عام لیاقت نے وہی کچھ کیا جس کی اس سے امید رکھی جاسکتی ہے ۔ ان کا انداز گفتگو عالمانہ ہونے کی بجائے ’’ مداریانہ ‘‘ زیادہ ہے ۔
واقعی مداری کا کام مجمعے کو خوش رکھنا ہوتا ہے اور اپنی شعبدہ بازیوں پر پردہ رکھنے کے لئے وہ مجمعے کا سہارا لیتا ہے کہ جب کوئی اسکی شعبدہ بازی کا پول کھولنا چاہتا ہے تو مجمعے کو جذبات میں لا کر اس کو کامیاب نہیں ہونے دیتا ان جیسے مداریوں کو ہر جگہ بے نقاب کرنے میں ہی اسلام کی بھلائی ہے
 
Top