- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
شربت نیلوفر
اجزاء:
- نیلوفر کے پھول10 گرام
- چینی1500گرام
- پانی 1500گرام
- روح کیوڑہ60 گرام
نیلوفر کے پھول رات کو پانی میںبھگو دیں۔ زیادہ سے زیادہ چوبیس گھنٹے بھیگے رہیں ۔ اور کم از کم بارہ گھنٹے بعد اس کو آگ پر چڑھا دیں۔ اور پانچ منٹ تک جوش آنے دیں۔ اب دیگچی کو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں پھول پھینک دیں اور پانی میں چینی ڈال کر ایک تار کا شربت پکا لیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس میں کیوڑہ شامل کریں۔ اور بوتوں میںبھر لیں۔
"اور یاد رہے کہ بوتلوں میں بھرنے سے پہلے بوتلوںکو اچھی طرح خشک کر لیں اگر بوتل کے اندر پانی کے چند قطرے بھی رہ جائیں تو شربت خراب ہو جانے کا اندیشہ ہے "
بشکریہ اردو مجلس