• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح طیبۃ النشر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
شرح طیبۃ النشر
مصنف
ناشر
تبصرہ
قرآن مجید نبی کریم پر نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے آخری کتاب ہے۔آپﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے اس کی مکمل تشریح وتفسیر اپنی عملی زندگی ، اقوال وافعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔ کتبِ احادیث میں اسناد احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں ۔ بے شمار اہل علم اور قراء نے علوم ِقراءات کے موضو ع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔زیر نظر کتاب قراءات کے مشہور ومعروف امام محمد بن محمد الجزری کی کتاب طیبۃ النشر کی اردو زبان میں تفہیم وشرح ہے ۔علامہ جزری  نے اپنی اس کتاب میں الشاطبیہ اور الدرۃ سے زائدوجوہ اور قراءات کو اختصارکےساتھ جمع فرمادیا ہے۔ طیبۃ النشر کے شارح استاد القراء والجودین الشیخ ا لمقری محمد ادریس العاصم﷾ نے اس میں بہت تسہیلی انداز کو اختیارکیا ہے۔ شرح کی تیاری میں شاطبیہ اور درہ کی بہت سے شروحات سے استفادہ کرتے ہوئے انہوں نے کوشش کی ہےکہ اس میں کوئی علمی نکتہ یاپہلو تشنہ نہ رہے، اور بات بہت زیادہ طویل بھی نہ ہونےپائے ۔قاری صاحب نے طلباء کی سہولت کی خاطر ترجمہ میں ایسا انداز اختیار کیا ہے، جو شعروں کوحل کرنے اوران سے قراءات اخذ کرنے میں آسان ترین ہے ۔ موصوف قاری صاحب ماشاء اللہ اس کتاب کے علاوہ بھی تجوید وقراءات کے موضوع پر متعدد کتب کے مصنف اور معروف قراء کے استاد ہیں۔ دورِ حاضر میں تجوید قراءات کےمیدان میں ان کی نمایاں خدمات ہیں اور ان کی کتب مدارس وجامعات میں شامل نصاب ہیں۔ اللہ تعالی خدمت قرآن میں ان کی جہودکوشرف قبولیت سے نوازے۔آمین(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض شارح
مقدمہ
باب استعاذہ
باب بسملہ
سورہ ام القرآن
باب ادغام الکبیر
باب ھاء الکنایہ
باب مد و قصر
باب ہمزتین
باب ہمزہ مفرد
باب وقف ہمزہ
فصل دال قد
باب حروف قربت
باب اللامات
باب فرش الحروف
سورہ البقرہ
سورہ العمران
سورہ النساء
سورہ المائدہ
سورہ الانعام
سورہ الاعراف
سورہ الانفال
سورہ التوبہ
سورہ یونس
سورہ ہود
سورہ یوسف
سورہ الرعد
سورہ النحل
سورہ الاسراء
سورہ الکہف
سورہ مریم
سورہ طہ
سورہ الانبیاء
سورہ الحج والمومنون
سورہ النور و الفرقان
سورہ الشعراء
سورہ العنکبوت والروم
سورہ لقمان و سورہ یس
سورہ الصافات
سورہ ص سے سورہ الاحقاف تک
سورہ الحجرات سے سورہ الرحمن تک
سورہ واقعہ سے سورہ التعابن
سورہ التغابن سے سورہ الانسان تک
سورہ الانسان سے سورہ المرسلات تک
سورہ النباء سے سورہ التطفیف تک
سورہ الشمس سے آخر القرآن تک
باب التکبیر
خاتمہ
فہرست مضامین
 
Top