• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح معانی الآثار اور شرح مشکل آثار

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
السلام علیکم

امام طحاوی کی ان ناموں سے کتب کیا ایک ہے یا الگ الگ؟

ان کتب کا مقصد کیا ہے؟

شرح معانی الاثار میں ان کے اس قول کا کیا مطلب ہے؟

وإقامة الحجة لمن صح عندي قوله منهم, بما يصح به مثله من كتاب, أو سنة, أو أجماع, أو تواتر من أقاويل الصحابة, أو تابعيهم.

بہت بہت شکریہ
 

شاد

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
23
یہ دوالگ الگ کتابیں ہیں۔
دونوں کتابوں کا مقصد ایک ہے
انہوں نے بطور خاص شرح معانی الآثار کے مقدمہ میں لکھاہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جواحادیث پاک میں تعارض اورتناقض وتضاد کا الزام لگاتے ہیں اورکہتے ہیں کہ احادیث آپس میں مختلف اورمتعارض ہیں، اسی الزام کے دفعیہ کیلئے یہ دونوں کتابیں لکھی گئی ہیں، شرح معانی الآثار فقہی طرز پر ہے اوراس میں صرف فقہی مسائل سے بحث کی گئی ہے جب کہ شرح مشکل الآثار عام ہے ۔ اس میں فقہ کے ساتھ دیگر تمام ایسی حدیث بھی زیر بحث لائی گئی ہیں جس کے فہم میں کوئی دشواری ہو یااس کے بظاہر متضاد کوئی حدیث ہو وہ حدیث کو ذکر کرکے اس میں تطبیق بیان کرتے ہیں۔
شرح معانی الآثار میں جو جملہ آپ نے کوٹ کیاہے اس کا مطلب یہ ہے کہ فقہی مسائل میں وہ اسی قول پر دلیل قائم کریں گے جس کو وہ فقہاء کے قول میں سے صحیح اوردرست سمجھتے ہیں اورجس کی تائید میں قرآن ،حدیث،اجماع ،صحابہ کرام اورتابعین عظام کے اقوال ہوں۔
یعنی وہ کسی رائے کو جو ترجیح دیں گے اورکسی کومرجوح کہیں گے تو تقلیدانہیں بلکہ جس پر حجت قائم ہوگی۔
یہی وجہ ہے کہ کبھی وہ امام ابوحنیفہ کی رائے کو ترجیح دیتے ہیں کبھی امام محمد کی رائے کو کبھی امام ابویوسف کی رائے اورکبھی ان تینوں سے ہٹ کر الگ اپنی رائے بھی رکھتے ہیں۔ یہ کتاب شرح معانی الآثار امام طحاوی کی شان اجتہاد کی ایک مثال ہے۔
 

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
شکریہ

یہ بتائے گا کہ کیا امام طحاوی کی دونوں کتب میں موجود احادیث ان کی نظر میں صحیح یا مستند تھیں؟

شرح مشکل آثار کے متعلق یہ سنا ہے کہ وہ مستند روایات رکھتی ہے

شرح معانی آثار کے متعلق کیا کہا جاتا ہے؟ کیا امام طحاوی کے مطابق مستند روایات ہیں؟
 

شاد

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
23
امام طحاوی علیہ الرحمہ کاشرح معانی الآثار میں طرز یہ ہےکہ وہ ایک فقہی مسئلہ لیتےہیں جوکہ مختلف فیہ ہوتاہےاس میں وہ اولااپنے فریق کی دلیل مختلف سندوں سے بیان کرتےہیں۔اگراس مسئلہ میں کئی فریق ہیں توہرفریق کی سنت سے جودلیل ہوتی ہے اس کااپنی سند سےذکر کرتے ہیں۔ امام طحاوی علیہ الرحمہ کی معانی الآثار کادرجہ کیاہے
توشاہ ولی اللہ علیہ الرحمہ اوربعض افراد کی رائے ہے کہ وہ طبقہ رابعہ میں ہے لیکن یہ رائے درست نہیں ہے۔
حضرت شاہ ولی اللہ کی یہی رائے امام بیہقی کی کتاب سنن کبری وغیرہ کے بھی بارے میں ہے لیکن بعض لوگ امام طحاوی کے بارے میں ان کی رائے قبول کرتے ہیں اورامام بیہقی کے بارے میں قبول نہیں کرتے۔ یہ دوطرفہ طرزعمل ہے جودرست نہیں ہے۔
معتدل رائے علامہ انورشاہ کاشمیری کی ہے کہ اس کادرجہ سنن ابودائود سےقریب تر ہے۔ بیشتر حدیثیں درست ہیں کچھ حدیث ضعیف اورکچھ بہت ضعیف ہیں۔ لیکن عمومی طورپر امام طحاوی جہاں ضعیف سند سےکوئی حدیث ذکرکرتے ہیں تواس کےمتابعات کابھی بخوبی ذکر کردیتے ہیں۔ بعض مقامات پرامام طحاوی خود رجال پر کلام کرتے ہیں حدیث پر کلام کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شرح معانی الآثار کی خوبی اس کے مطالعہ کے بعد ہی واضح ہوتی ہے اس سے پہلے نہیں۔
 
شمولیت
جون 07، 2015
پیغامات
207
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
86
السلام علیکم! شرح مشکل الآثار للطحاوی کا اردو ترجمہ در کار ہے ،اگر کسی صاحب کے علم میں ہو تو براہِ مہربانی لنک بتا کر ممنوں فرمائیں ۔
 
شمولیت
اگست 01، 2019
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
56
السلام علیکم! شرح مشکل الآثار للطحاوی کا اردو ترجمہ در کار ہے ،اگر کسی صاحب کے علم میں ہو تو براہِ مہربانی لنک بتا کر ممنوں فرمائیں ۔
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه*
گوگل پر سرچ کریں دیوبندیوں اور بریلویوں نے اس کے کئی ترجمے کیے ہیں جو تقریبا سب نیٹ پر دستیاب ہیں
 
Top