• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک کا ارادہ نہ بھی ہو پھر بھی شرک شرک ہی ہے

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
شرک کا ارادہ نہ بھی ہو پھر بھی شرک شرک ہی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محمد بن عبداللطیف بن عبدالرحمن رحمہ اﷲ کہتے ہیں:

جس نے غیر اﷲ کو پکارا، مردہ، زندہ، غائب کو یا اس سے مصیبت میں فریاد کی تو وہ مشرک کافر ہے اگرچہ اس نے اپنے اس عمل سے اﷲ کا قرب حاصل کرنے کا ارادہ کیا تھا ۔یا اﷲ کے ہاں سفارش تلاش کرنے کی کوشش کی تھی ۔

(الدرر السنیۃ: ۱/۵۶۷)

شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ فرماتے ہیں :

اس امت میں توحید کے مخالفین کی قسمیں ہیں یا تو طاغوت ہیں جو اﷲ کی ربوبیت والوہیت میں مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو بت پرستی کی طرف دعوت دے رہے ہیں یا مشرک ہیں جو غیر اﷲ کو پکار رہے ہیں اور عبادت کے مختلف طریقوں سے اس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا وہ لوگ ہیں جن کو توحید میں کوئی شک ہے کہ یہی انسان پر لازمی ہے یا اﷲ کی عبادت میں شریک کرنا جائز ہے؟ یا وہ جاہل و لاعلم لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ شرک اﷲ کے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اکثر عوام اس طرح کے ہیں اس لیے کہ یا تو وہ جاہل ہیں یا اپنے اسلاف کی تقلید کر رہے ہیں اس لیے کہ دین سے ناواقفیت زیادہ ہوگئی ہے اور انبیاء کرام علیہم السلام کا دین بھلا دیا گیا ہے۔

(فتح المجید: ۳۷۰)
 
Top