T.K.H
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 05، 2013
- پیغامات
- 1,123
- ری ایکشن اسکور
- 330
- پوائنٹ
- 156
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ !@کفایت اللہ @ابوالحسن علوی@عبدہ@شاہد نذیر بھائی آپ کیا کہیں گےاس بارے میں
محترم عبد اللہ صاحب ! مندرجہ ذیل ”سوالات“ کے جوابات ”طبقہء خاص“ سے لیں لیں پھر آپ کو اس ”مفتی اکمل قادری صاحب“ کے نظریات کا ”مدلل جواب“ بھی دے دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالٰی !
کیا اللہ تعالٰی کی صفات اور مخلوق کی صفات میں ”مشابہت“ کی صورت میں ”ذاتی، لا محدود اور قدیم “اور ”عطائی، محدود اور حادث“کا فرق ہو تو شرک ثابت نہیں ہوگا ؟
کیا شرک اُس وقت لازم آئے گا جب ”مخلوق کی صفات“ کو اللہ تعالٰی کی صفات کے” برابر“ مانا جائے ورنہ شرک ثابت نہیں ہو گا؟
مشرکینِ عرب کے ہاں اپنے ”معبودوں“کی صفات کا ”لامحدود“تصور تھا یا ”محدود“؟
کیا”انبیاء واولیاء“کو ”محدود“ صفات کا حامل قرار دینا ”شرک “ہے ؟
مشرکینِ عرب اپنے ”معبودوں“کو ”خالق“قرار دیتے تھے یا ”مخلوق “ ؟
مشرکینِ عرب اپنے ”معبودوں“کے”ذاتی اختیارات“کے قائل تھے یا ”عطائی اختیارات“کے ؟