• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شریعت ،طریقت،معرفت کی حقیقت

شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
السلام علیکم
جزاک اللہ خیراً بھائی جان لگتا ہے آپ کی کوششوں سے یہ باب بند ہوجایئگا لیکن یہ دھیان رہے دونوں گھر بسیں
جہاں دونوں گھروں کے بسنے کا تعلق ہے تو یہ قارئین پر منحصر ہے ۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
آپ اس کو تکوینی علم کہتے ہیں اور علماء کی ایک کثیر تعداد اس کو علم لدنی کہتی ہے یہ بھی تکوینی امور میں شامل ہے جب کہ ظاہر نص سے بھی علم لدنی کا اشارہ ملتا ہے
عابد صاحب اگرچہ آپ بحث کا خاتمہ کر چکے ہیں لیکن اخیر میں ایک سوال کا جواب دے دیجئے۔
یہاں ظاہر نص سے یہ پتہ چل گیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خضر کو علم لدنی سے نوازا تھا۔ کوئی ایسی نص پیش کر دیجئے جس سے پتہ چلے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے صوفیا کو علم لدنی سے نوازتا ہے۔
اگر آپ اس تھریڈ میں جواب نہیں دینا چاہتے تو نئے تھریڈ میں بھی جواب دے سکتے ہیں۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
عابد صاحب اگرچہ آپ بحث کا خاتمہ کر چکے ہیں لیکن اخیر میں ایک سوال کا جواب دے دیجئے۔
یہاں ظاہر نص سے یہ پتہ چل گیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خضر کو علم لدنی سے نوازا تھا۔ کوئی ایسی نص پیش کر دیجئے جس سے پتہ چلے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے صوفیا کو علم لدنی سے نوازتا ہے۔
اگر آپ اس تھریڈ میں جواب نہیں دینا چاہتے تو نئے تھریڈ میں بھی جواب دے سکتے ہیں۔
السلام علیکم
محترم عمران اسلم صاحب دامت براکاتہم
مجھے یا د نہیں پڑتا کہ میں نے کہیں یہ لکھا ہو کہ صوفیاء کو علم لدنی عطا کیا جاتا ہے ابھی تو یہ بھی طے نہیں ہے کہ علم لدنی ہے کیا اور اس کا دائرہ کار کیا ہے ۔اگر یہ کہیں کہ علم غیب ہے تو محترم علم غیب تو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کو بھی حاصل نہیں ہوتا چہ جائے کہ صوفیاء کرام
دیگر محترم اس تھریڈ کو قائم کئے ہوئے تقریباً دو ماہ ہوچکے ہیں ان دو ماہ میں میں نے بہت چھان بین کی ہے ہر مسلک کے اکابر سے بھی تبادلہ خیال کیا کتابوں کی ورق گردانی بھی کی اس کے علاوہ کئی عربی فورم پر بھی چھان بین کی ان میں سے کچھ فورم سے اس فورم (kitabosunnat.com)کے اکابر بھی استفادہ فرماتے ہیں ان ہی میں سے ایک فورم سے میں نے ابن تیمیہ ؒ کا ایک طویل فتویٰ بھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے جس میں محترم موصوف نے بڑی شرح و بسط اور نقد و جرح کے بعد اپنا موقف رکھا ہے تصوف کے جو غلط پہلو ہیں ان کو بھی اجاگر کیا ہے اور جو اچھے ہیں ان کو قبول بھی کیا ہے ۔موصوف کا سیدھا سا موقف ہے جو اعمال شریعت مطہرہ سے مطابقت رکھتے ہیں وہ محمود ہیں اور جو امور شریعت سے تضاد رکھتے ہیں وہ مردود ہیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرے سے یہ علم شریف ہی غلط ہے یہ زیادتی ہے ۔میں اس موضوع پر زیادہ گفتگو نہیں کروں گا وہ فتویٰ جو کہ عربی میں ہے عقیل صاحب کو پی ایم کررہا ہوں وہ اگر چاہیں کسی دوسرےتھریڈمیں یا یہاں پر بھی مراسلت کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم
وعلیکم السلام
موصوف کا سیدھا سا موقف ہے جو اعمال شریعت مطہرہ سے مطابقت رکھتے ہیں وہ محمود ہیں اور جو امور شریعت سے تضاد رکھتے ہیں وہ مردود ہیں۔
جزاک اللہ آپ کا مؤقف
1۔ شریعت مطہرہ سے مطابقت رکھنے والے اعمال اعمال محمودہ ہوتے ہیں، انہیں قبول کیا جانا چاہیے اور انہی پر عمل بھی ہونا چاہیے
2۔ شریعت کے خلاف امور واعمال اعمال مذمومہ ہیں، نہ انہی قبول کیا جانا چاہیے اور نہ ہی ان پر عمل کیا جانا چاہیے
اگر آپ اپنے اس مؤقف شریف میں ایک شق کا اضافہ فرمالیں تو سب مسائل ہی شریف ہوجائیں
3۔ ہر وہ عمل، کام جو عبادت سمجھ کر کیا جا رہا ہوں، اور شریعت اس پر خاموش ہو، تو وہ بھی اعمال مذمومہ میں آئے گا۔ (قاعدہ یہ ہے کہ عبادات میں سب کچھ حرام وناجائز الا کہ حلت کی دلیل آجائے۔ معاملات میں سب کچھ حلال وجائز الا کہ حرمت کی دلیل آجائے۔)
اب آپ اسی پر صوفیت کو پرکھ لیں۔
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرے سے یہ علم شریف ہی غلط ہے یہ زیادتی ہے۔
اس علم شریف بارے کافی کچھ کہا جا چکا ہے۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
مجھے یا د نہیں پڑتا کہ میں نے کہیں یہ لکھا ہو کہ صوفیاء کو علم لدنی عطا کیا جاتا ہے ابھی تو یہ بھی طے نہیں ہے کہ علم لدنی ہے کیا اور اس کا دائرہ کار کیا ہے
محترم آپ نے پوسٹ نمبر 2 میں لکھا تھا:
جب کسی کو اپنا امام استاذ ،پیر یا رہبر مان لیا تو من مانی چھوڑ دینی چاہیے( بشرطیکہ ان کی باتیں شریعت سے متعارض نہ ہوں )اس سے اکتساب فیض رک جاتا ہے اور علم کی برکت ختم ہوجاتی ہے ، اگرچہ علم توہوتا ہے مگر علم لدنی ختم ہوجاتا ہے علم کی باریکیاں اور آمد بند ہوجاتی ہے جتنا انسان مؤدب اور منکسر المزاج ہوگا اتنی ہی زیادہ بصیرت قلبی حاصل ہوگی
یہاں علم لدنی سے کیا مراد ہے؟
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
وعلیکم السلام

جزاک اللہ آپ کا مؤقف
اگر آپ اپنے اس مؤقف شریف میں ایک شق کا اضافہ فرمالیں تو سب مسائل ہی شریف ہوجائیں

اب آپ اسی پر صوفیت کو پرکھ لیں۔

اس علم شریف بارے کافی کچھ کہا جا چکا ہے۔
السلام علیکم
گڈ مسلم صاحب میری سمجھ میں آپ کی پہیلیاں نہیں آتیں
اب یہ تصوف (شریف) ہے یا (ر) یہ ابن تیمیہؒ ہی بتا سکتے ہیں
اور گڈ مسلم صاحب آپ کو معلوم ہے کہ میں بات زیادہ طول دینا پسند نہیں کرتا اور اس کا اندازہ آپ کوآپ کے قائم کردہ اس تھریڈ
http://www.kitabosunnat.com/forum/دیوبندی-154/ديوبنديوں-کے-چند-خطرناک-عقائد-7897/index2.html
سے ہوگیا ہوگا کہ میں نے بات کو زیادہ طول نہیں دیا اگر میری جگہ جمشید صاحب یا تلمیذ صاحب ہوتے تو ان کو تو یہ اچھا مسالہ ہاتھ لگ گیا تھااوریہاں بھی یہی معاملہ ہے میری کوئی جائداد تو چھن نہیں رہی ، سب کو اللہ کے یہاں جواب دہ ہونا ہے ۔کہنے کو تو بہت کچھ کہا جا سکتا ہے بس یہ رسمی جملے ہیں جس سے لوگوں کو متائثر کرنا مقصود ہوتا ہے یا لفظوں کا گورک دھندا
اپنی تقدیر پہ روتے ہوئے رسمی جملے
زیر الفاظ سمندر کا سمندر خاموش
اس لیے میرے بھائی خاموشی زیادہ مناسب ہے
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
محترم آپ نے پوسٹ نمبر 2 میں لکھا تھا:

یہاں علم لدنی سے کیا مراد ہے؟
السلام علیکم
پہلی بات تو محترم یہ ہے کہ دوبارہ ملاحظہ فرمائیں
مجھے یا د نہیں پڑتا کہ میں نے کہیں یہ لکھا ہو کہ صوفیاء کو علم لدنی عطا کیا جاتا ہے ابھی تو یہ بھی طے نہیں ہے کہ علم لدنی ہے کیا اور اس کا دائرہ کار کیا ہے
میں نے یہ نہیں لکھا کہ صوفیاء کو علم لدنی عطا ہوتا ہے
میں نے لکھا ہے:
جب کسی کو اپنا امام استاذ ،پیر یا رہبر مان لیا تو من مانی چھوڑ دینی چاہیے( بشرطیکہ ان کی باتیں شریعت سے متعارض نہ ہوں )اس سے اکتساب فیض رک جاتا ہے اور علم کی برکت ختم ہوجاتی ہے ، اگرچہ علم توہوتا ہے مگر علم لدنی ختم ہوجاتا ہے علم کی باریکیاں اور آمد بند ہوجاتی ہے جتنا انسان مؤدب اور منکسر المزاج ہوگا اتنی ہی زیادہ بصیرت قلبی حاصل ہوگی
محترم آپ معلم ہیں اس بات کوآپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر کوئی شاگرد استاذ کی نافرمانی کرے تو اس شاگرد پر علم کا فیض بند ہوجاتا ہے اور علم کی برکتیں ختم ہوجاتی ہیں یعنی منجانب اللہ قلب پر علم کا ورود رک جاتا ہے اس ورود علم کو علم لدنی کہا ہے
معلوم نہیں آپ کون سا علم مراد لے رہے ہیں بھائی میں کہہ رہا ہوں میرا علم آپ کے مقابلہ کم ہے اس میں شرمانے کی کوئی بات نہیں آپ میری رہنمائی تو فرمائیں کہ آخر یہ ہے کیا کم از کم مجھے ہی فائدہ ہوجائے گا
اور حضرت جب آپ فورم پر ہیں تو جواب جلد عنایت فرمایا کریں مجھے انتظار کرنا پڑتا ہے
شکریہ!
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
کافی دیر انتظار کے بعد رخصت ہورہاہوں اللہ حافظ
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
بنیادی باتوں سے تو رجوع ہو چکا ہے اب جناب کی رخصتی ہی بہتر ہے۔
السلام علیکم
کون کون سی باتوں سے رجوع کیا ہے
بھائی آپ لوگ صرف اعتراض ہی اعتراض کررہے ہیں اس کا کوئی حل تو آپ کے پاس بھی معلوم نہیں دے رہا ہے
جواب دینے میں بھی وقت لگا رہے ہیں جب کہ آپ آن لائن بھی ہوتے ہیں
آپ ایک دفعہ سارے اعتراضات
۱:
۲:
۳:
کرکے فرمادیں پھر میں بھی سوچ سمجھ کر جواب دوں گا
لیکن اگر جواب مجھ سے نہ بن پاوے تو پھر آپ پر لازم ہے کہ صحیح بات سے آگاہ فرمائیں
جس کو آپ رجوع کہہ رہے ہیں وہ میں نے صرف آپ کا موقف جاننے کے لیے اظہار خیال کیا تھا بھائی میں اپنا موقف رکھ چکا ہوں وہ غلط ہے یا صحیح آپ کو اعتراض ہے تو وجہ اعتراض تو بیان کرنا پڑے گا یا صرف اعتراض قائم کرنے سے کام چل جائے گا ہار جیت کا فیصلہ ہوجائے گا اور اپنی فتح کا اعلان فرمادیں گے
 
Top