• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شریعت ،طریقت،معرفت کی حقیقت

شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
عابد الرحمن بھائی
یہ بات تو کلیر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خضر علیہ السلام کو علم لدنی عطا فرمایا تھا
میں نے کب کہا علم لدنی عطا فرمایا تھا ۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
عابد بھائی
اور بھائی جہاں تک آپ کی دیگر باتوں کا سوال ہے تو بھائی آج اسلام اس شکل میں نہیں ہے جس شکل میں اللہ کے رسول ﷺ اور صحابہ کرامؓ نے چھوڑا تھا اب اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ اسلام ہی غلط ہوگیا اگر اس دور میں صحابہ کرامؓ آجائیں تو یقینا آج کے مسلمانوں کومرتد کہیں گے۔ اس کی مثال یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اگر کچھ جھولا چھاپ افراد ڈاکٹر ی کے پیشہ کو اپنا لیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوا کہ فن ڈاکٹری ہی غلط ہوگئی
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
بھائی جان بات تو اصل یہ ہے کہ آپ کے نزدیک یہ علم لدنی اب بھی ہے ۔جب کہ ہم کہتے ہیں اس کی دلیل دیں
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
معذرت کے ساتھ
خضر کیونکر بتائیں،کیا بتائے اگر ماہی کہے دریا کہا ہے
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
معذرت کے ساتھ
خضر کیونکر بتائیں،کیا بتائے اگر ماہی کہے دریا کہا ہے
معذرت کے ساتھ
جناب خضر کے ذمے یہ کام آج کل کس نے لگایا ہوا ہے کہیں انہی اکابرین نے تو نہیں جن کے بقول حضرت خضر نے امام صاحب کی قبر سے فیض حاصل کیا تھا۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
معذرت کے ساتھ
جناب خضر کے ذمے یہ کام آج کل کس نے لگایا ہوا ہے کہیں انہی اکابرین نے تو نہیں جن کے بقول حضرت خضر نے امام صاحب کی قبر سے فیض حاصل کیا تھا۔
السلام علیکم
تکلیف کے ساتھ
میری سمجھ میں اب تک یہ بات نہیں آئی کہ آخر آپ حضرات حضرت امام اعظم ابوحنفیہ رحمہ اللہ سے اتنے متنفر کیوں ہیں کوئی بھی موضوع ہو یا کسی طرح کی بھی بات ہو نزلہ امام صاحب رحمہ اللہ پر ضرور گرنا ہے۔اور انداز گفتگو دیکھئے
خضر علیہ السلام کو ایسے لکھا ہے جیسے کوئی محلہ گلی کا لڑکا ہو چلو امام صاحب رحمہ اللہ کو ہم مان لیتے ہیں کہ بھائی بوجہ نفرت کوئی اہمیت نہ دیتے ہوں لیکن خضر علیہ السلام کا کیا کہیں گے؟ اور کیا آپ یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ امام صاحب رحمہ اللہ اکتساب فیض عن القبور کے قائل تھے
دیگر میں باربار دریافت کررہا ہوں کہ حضرت خضر علیہ السلام کے پاس کون سا علم تھا اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں بس ادھر کی ادھر اور ادھر کی ادھر
اور عجائبات سے متعلق میں نے دریافت کیا اس کوئی جواب نہیں بھائی ٹو دی پائنٹ بات کیجئے نہیں تو کوئی دوسرا موضوع شروع کیجئے
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
یہ میرے غلطی ہے میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے حضرت خضر علیہ السلام کے نام کو ایسے ہی لکھ دیا اللہ مجھے معاف کرے ۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
عابد بھائی نے فرمایا ہے
عجائبات سے متعلق میں نے دریافت کیا اس کوئی جواب نہیں بھائی ٹو دی پائنٹ بات کیجئے نہیں تو کوئی دوسرا موضوع شروع کیجئ
بھائی آپ پتا نہیں کہاں لے جاتے ہیں بحث کو۔ اصل مقصد آپ کا بھی یہی کے آپ کے اکابر کا تصوف ٹھیک ثابت ہے میں بھی ان کے حوالہ جات دیتا ہوں آپ اس تصوف کو نہیں مانتے ۔اور ان دلائل کا جواب آپ نے ابھی تک نہیں بتایا میں نے آپ کے سارے دلائل کا جواب دیا ہے اب آپ میری پرانی پوسٹیں پڑھیں اور جواب دیں آپ کی مہربانی ہو گی
 
عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
موسیٰ علیہ السلام کون سا علم سیکھنے گئے تھے( اللہ تعالی نے ان کو خضرعلیہ السلام کے پاس کیوں بھیجا تھا) کیا موسیٰ علیہ السلام شریعت کا علم سیکھنے گئے تھے یا وہ کوئی دوسرا علم تھا جس کی معلومات کے لیے تشریف لے گئے تھے پہلے اس کی وضاحت فرمادیں
موسیٰ﷤حضرت خضر﷤کے پاس کون سا علم سیکھنے گئے تھے اس سلسلے میں آپ کے پاس اگر کوئی واضح نص موجود ہے یا اس ضمن میں آپ کو کوئی الہام ہوا ہے تو ہمیں آگاہ کیجئے ہم اس پر ضرور غور کریں گے۔
اس بحث کی وضاحت سے قبل یہ ضروری ہے کہ حضرت﷤ کی شخصیت کا تعین کر لیا جائے اس لیے آپ مختصراً یہ بتا دیجئے کہ حضرت خضر نبی تھے ولی یا فرشتہ؟
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
موسیٰ﷤حضرت خضر﷤کے پاس کون سا علم سیکھنے گئے تھے اس سلسلے میں آپ کے پاس اگر کوئی واضح نص موجود ہے یا اس ضمن میں آپ کو کوئی الہام ہوا ہے تو ہمیں آگاہ کیجئے ہم اس پر ضرور غور کریں گے۔
اس بحث کی وضاحت سے قبل یہ ضروری ہے کہ حضرت﷤ کی شخصیت کا تعین کر لیا جائے اس لیے آپ مختصراً یہ بتا دیجئے کہ حضرت خضر نبی تھے ولی یا فرشتہ؟
السلام علیکم
موسیٰ﷤حضرت خضر﷤کے پاس کون سا علم سیکھنے گئے تھے اس سلسلے میں آپ کے پاس اگر کوئی واضح نص موجود ہے یا اس ضمن میں آپ کو کوئی الہام ہوا ہے تو ہمیں آگاہ کیجئے ہم اس پر ضرور غور کریں گے۔
تیر ونشتر لگانے کی تو ضرورت ہے نہیں آپ کا جواب اللہ تعالیٰ کے اس الہام میں ہے :
قَالَ لَہٗ مُوْسٰي ہَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰٓي اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا۝۶۶
موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں
اور
اس بحث کی وضاحت سے قبل یہ ضروری ہے کہ حضرت﷤ کی شخصیت کا تعین کر لیا جائے اس لیے آپ مختصراً یہ بتا دیجئے کہ حضرت خضر نبی تھے ولی یا فرشتہ؟
اس کا جواب یہ ہے:
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَآ اٰتَيْنٰہُ رَحْمَۃً مِّنْ عِنْدِنَا وَعَلَّمْنٰہُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا۝۶۵ [١٨:٦٥]
(وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا
نبی یا ولی یا فرشتہ:
فرشتہ تو آپ کی ایجاد ہیں
البتہ بات کو دوسرا رخ نہ دیں
کیوں کہ میں اپنا موقف رکھ چکا ہوں آپ معترض اور مصلح الکل فی الکل ہیں تو یہ آپ کو بتانا ہوگا کہ حضرت خضر علیہ السلام کے پاس کون سا علم تھا بس یہ واضح فرمادیں؟؟
اور دوسرا اعتراض آپ نے یہ قائم کیا تھا
اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت خضر علیہ السلام کی باتوں پر باوجود عہدو پیمان کے اعتراض نہ کرتے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دنیا کے عجائبات کی اور سیر ہوجاتی
دنیا کے عجائبات کی اور سیر ہوجاتی اس میں کون سی بات قابل اعتراض ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
آپ کا جواب اللہ تعالیٰ کے اس الہام میں ہے :
قَالَ لَہٗ مُوْسٰي ہَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰٓي اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا۝۶۶
موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں
مفتی صاحب آپ کی پیش کردہ اس نص میں میرے سوال کا جو جواب ہے وہ ہائی لائٹ کر دیجئے اور اس علم کا نام بھی لکھ دیجئے۔

فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَآ اٰتَيْنٰہُ رَحْمَۃً مِّنْ عِنْدِنَا وَعَلَّمْنٰہُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا۝۶۵ [١٨:٦٥]
(وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا
میں نے کہا تھا کہ حضرت خضرؑ کی شخصیت کا تعین ہو جائے تو یہ مسئلہ واضح ہو سکتا ہے۔ لیکن آپ نے اس میں بھی دو رائے دے دی ہیں نبی یا ولی۔
آپ کے نزدیک نبی اور ولی میں کوئی فرق نہیں ہے؟
اگر نبی اور ولی میں فرق ہے تو پھر کھلے الفاظ میں بتلا دیجئے کہ آپ کے نزدیک حضرت خضرؑ نبی ہیں یا ولی؟
 
Top