• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شریعت اسلام میں عامل کا درجہ بڑا ہے یا عالم کا؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
سنن ابی داؤد کی ایک روایت کے مطابق عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسا کہ چودہویں کے چاند کی تمام ستاروں پر ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے:
44 - من سلك طريقا يطلب فيه علما ، سلك الله به طريقا من طرق الجنة ، وإن الملائكة لتضع أجنحتها رضا لطالب العلم ، وإن العالم ليستغفر له من في السماوات ومن في الأرض ، والحيتان في جوف الماء ، وإن فضل العالم على العابد كفضل القمر ليلة البدر على سائر الكواكب ، وإن العلماء ورثة الأنبياء ، وإن الأنبياء لم يورثوا دينارا ولا درهما ، ورثوا العلم فمن أخذه أخذ بحظ وافر

الراوي: أبو الدرداء المحدث: الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 3641
خلاصة حكم المحدث: صحيح



ایک اور روایت کے مطابق عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہی ہے جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی ادنی صحابی پر فضیلت ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو حسن لغیرہ قرار دیا ہے:
33 - فضل العالم على العابد ، كفضلي على أدناكم . ثم قال رسول الله : إن الله و ملائكته و أهل السماوات و الأرض حتى النملة في جحرها ، و حتى الحوت ، ليصلون على معلمي الناس الخير

الراوي: أبو أمامة الباهلي المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الترغيب - الصفحة أو الرقم: 81
خلاصة حكم المحدث: حسن لغيره



یہ واضح رہے کہ یہ فضیلت اس عالم کے لیے ہے جو کم از کم فرائض کا پابند اور محرمات سے اجتناب کرنے والا ہے۔
 
Top