ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 945
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
شوہر کی وفات کے وقت نفاس میں ہونے والی عورت کی عدت کا آغاز
فتاوى عبر الأثير (( 35 ))
السؤال: امرأة ولدت قبل يومين من وفاة زوجها، متى تبدأ بحساب العدة؟ أثناء النفاس أم بعده؟
سوال: ایک عورت نے اپنے شوہر کی وفات سے دو دن پہلے بچے کو جنم دیا۔ اس کی عدت کا حساب کب سے شروع ہوگا؟ کیا نفاس کی حالت ہی میں عدت شروع ہو جائے گی یا نفاس ختم ہونے کے بعد؟
الجواب: تبدأ العدة من يوم وفاة الزوج، ولا عبرة، أو لا تأثير إذا كانت في النفاس، أو في الطهر.
جواب: عورت کی عدت شوہر کی وفات کے دن ہی سے شروع ہو جائے گی۔ اس بات کا کوئی اعتبار نہیں کہ وہ نفاس کی حالت میں ہے یا پاکی کی حالت میں؛ اس سے عدت کے آغاز پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
يعني تبدأ أثناء النفاس، ومدة العدة للمتوفى زوجها أربعة أشهر وعشرة أيام، لقوله تبارك وتعالى: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾.
یعنی عورت کی عدت نفاس کی حالت ہی میں شروع ہو جائے گی۔ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے، اس کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾ ’’اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور اپنے پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں، تو وہ عورتیں اپنے آپ کو چار ماہ اور دس دن تک روکے رکھیں۔‘‘ [سورۃ البقرۃ: 234]
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب۔