• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکر الحمد للہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سب سے چھوٹے برخوردار عدنان یوسف نے میٹرک سائنس میں 75 فیصد سے کامیابی کے بعد دینی و دنیوی تعلیم کے نئے سفر کا ایک ساتھ آغاز کردیا ہے۔ پہلے تو انہوں نے جامعہ ابی بکر کراچی میں دوسالہ عربی کورس میں داخلہ لیا اور اس کے فوراً بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تین سالہ ایسو سی ایٹس انجینئرنگ میں بھی اس عزم کے ساتھ داخلہ لیا کہ دونوں کورسز ساتھ ساتھ پڑھیں گے۔ ان شاء اللہ ۔ جامعہ ابی بکر کی کلاسز ایک بجے دوپہر تک ہوں گی جبکہ انجینرنگ کی کلاسز ڈیڑھ تا ساڑھے پانچ بجے ہوں گی۔ عدنان یوسف کا اصل ٹارگٹ جامعہ مدینہ میں داخلہ لینا ہے۔ واضح رہے کہ عدنان کے بڑے بھائی نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی سے بی ای اور ایم ای کی تعلیم حاصل کی جبکہ دوسرے بھائی آئی بی اے کراچی سے فائنانس اینڈ اکاؤنٹس میں فائنل ایئر میں ہیں۔ عدنان کی ہمشیرہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس اور سول اسپتال سے ہاؤس جاب کرچکی ہیں۔ دعا کیجئے کہ عدنان یوسف اپنے بڑے بہن بھائیوں کی طرح اپنے تعلیمی سفر کا کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے اس کا اختتام جامعہ مدینہ سے کرنے میں کامیاب ہو ۔ عدنان یوسف تین سال قبل تمام اہل خانہ کے ہمراہ سفر عمرہ کے دوران مدینہ انبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرچکے ہیں۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اللہ تعالے دینی و دنیاوی تعلیم میں کامیابیاں عطا فرمائے ،
اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے ،
نبی مکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے :
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ: إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ "
سیدنا ابوہریرہ رضی الله سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” انسان کی موت کے بعد اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے: ایک صدقہ جاریہ ہے، دوسرا ایسا علم ہے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے“۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
Adnan.gif
Adnan.gif
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
جب بھی جامعہ ابی بکر کانام سنتا ہوں تو کچھ ہوتا ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ تعالی ہمارے بھائی کو دینی و دنیاوی دونوں میدانوں میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔
 
Top