- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سب سے چھوٹے برخوردار عدنان یوسف نے میٹرک سائنس میں 75 فیصد سے کامیابی کے بعد دینی و دنیوی تعلیم کے نئے سفر کا ایک ساتھ آغاز کردیا ہے۔ پہلے تو انہوں نے جامعہ ابی بکر کراچی میں دوسالہ عربی کورس میں داخلہ لیا اور اس کے فوراً بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تین سالہ ایسو سی ایٹس انجینئرنگ میں بھی اس عزم کے ساتھ داخلہ لیا کہ دونوں کورسز ساتھ ساتھ پڑھیں گے۔ ان شاء اللہ ۔ جامعہ ابی بکر کی کلاسز ایک بجے دوپہر تک ہوں گی جبکہ انجینرنگ کی کلاسز ڈیڑھ تا ساڑھے پانچ بجے ہوں گی۔ عدنان یوسف کا اصل ٹارگٹ جامعہ مدینہ میں داخلہ لینا ہے۔ واضح رہے کہ عدنان کے بڑے بھائی نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی سے بی ای اور ایم ای کی تعلیم حاصل کی جبکہ دوسرے بھائی آئی بی اے کراچی سے فائنانس اینڈ اکاؤنٹس میں فائنل ایئر میں ہیں۔ عدنان کی ہمشیرہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس اور سول اسپتال سے ہاؤس جاب کرچکی ہیں۔ دعا کیجئے کہ عدنان یوسف اپنے بڑے بہن بھائیوں کی طرح اپنے تعلیمی سفر کا کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے اس کا اختتام جامعہ مدینہ سے کرنے میں کامیاب ہو ۔ عدنان یوسف تین سال قبل تمام اہل خانہ کے ہمراہ سفر عمرہ کے دوران مدینہ انبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرچکے ہیں۔