اسلام علیکم !علامہ اقبال کا شکوۃ اور جواب شکوۃ اپنی جگہ ،میرا سوال ہے کیا اللہ سے شکوۃ کیا جاسکتا ہے ؟؟
قرآن میں حضرت یعقوب علیہ اسلام کا قول نقل ہوا ہے :۔ قَالَ إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (86) (يوسف)
ترجمہ :""انہوں نے کہا کہ میں اپنے غم واندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے،سورۃ یوسف آیت :٨٦
میری رائے کے مطابق علامہ اقبال نے امت کی زبوں حالی سے اپنے غم و فریا د کو " شکوۃ " کی صورت میں اظہار کیا ہے ۔
محدث فورم کے اہل علم حضرات اس پر روشنی ڈالیں ۔ کہ کیا اللہ سے شکوۃ کیا جا سکتا ہے ۔ ؟؟؟