شکیب
رکن
- شمولیت
- اگست 07، 2015
- پیغامات
- 23
- ری ایکشن اسکور
- 8
- پوائنٹ
- 36
تعارف ایک ضروری چیز ہے۔ تعارف نہ کرایا جائے تو بعض اوقات دولہے بدل جاتے ہیں، اور دلہنیں اپنی نصیب پر رشک اور دولہے ماتم کرنے لگتے ہیں۔ غلط تعارف سے پرہیز کرنا چاہیے۔ یہ گناہ ہے۔ اور گناہ سے اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کو بہت سے غلط تعارف ملیں گے، جو لڑکی بننے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ پتہ نہیں انہیں لڑکی کہلانے کا شوق ہوتا ہے یا بننے کا۔۔۔یا دونوں کا۔ اُن کی دیرینہ خواہش فیس بک پر بخوبی پوری ہوجاتی ہے۔۔۔ دیکھا گیا ہے کہ غلط تعارف پر لائیکس اور کمنٹس کثرت اور "شدت" سے آتے ہیں۔ لیکن ان "شدت پسند" عاشقوں کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ وہ ایک ہم صنف داڑھی والے سے ہی عشق لڑا رہے ہیں۔شکیب جلالی ایک شاعر گزرے ہیں۔ جناب کہتے ہیں کہ
"شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے
ہم اس سے بچ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہوجائے"
اب میں شکیب جلالی تو نہیں، لیکن شکیب احمد ضرور ہوں، میرے نام کے آگے لگا فقیر ایک راز ہے۔۔۔میرے رجسٹر کرنے کے وقت یہ میسج آرہا تھا کہ "شکیب احمد" نامی ممبر فورم پہ پہلے سے موجود ہے، سو نام بدل ڈالیے۔ بھلا آپ ہی بتائیں میں اپنا نام بدلوں گا تو والدین ناراض نہیں ہوجائیں گے؟ بس، تو اس عاجز نے فقیر کا اضافہ کردیا۔ میں اس شکیب سے ضرور ملنا چاہوں گا جس کی وجہ سے میری شناخت مجروح ہونے کا خدشہ ہوا۔:ڈ
فقیری میرا پیشہ نہیں، میرا تعارف ہے۔۔۔فقیر شکیب عفی عنہ لکھتا ہوں، لیکن "عفی عنہ" کے "ہ" کو بھی ایک چوکور ڈبہ دکھا رہا تھا۔۔۔۔میں نے عفی عنی عفی عنی عفی عنی کا ورد کرتے ہوئے فقیر شکیب احمد کو اوکے کردیا۔ آپ بھی اوکے کردیں۔ شکریہ! جزاک اللہ۔
تعارف تو میرا ہوگیا، شاید آپ کو خبر نہیں ہوئی! لیکن ہوگیا۔