• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے

شکیب

رکن
شمولیت
اگست 07، 2015
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
36
تعارف ایک ضروری چیز ہے۔ تعارف نہ کرایا جائے تو بعض اوقات دولہے بدل جاتے ہیں، اور دلہنیں اپنی نصیب پر رشک اور دولہے ماتم کرنے لگتے ہیں۔ غلط تعارف سے پرہیز کرنا چاہیے۔ یہ گناہ ہے۔ اور گناہ سے اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کو بہت سے غلط تعارف ملیں گے، جو لڑکی بننے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ پتہ نہیں انہیں لڑکی کہلانے کا شوق ہوتا ہے یا بننے کا۔۔۔یا دونوں کا۔ اُن کی دیرینہ خواہش فیس بک پر بخوبی پوری ہوجاتی ہے۔۔۔ دیکھا گیا ہے کہ غلط تعارف پر لائیکس اور کمنٹس کثرت اور "شدت" سے آتے ہیں۔ لیکن ان "شدت پسند" عاشقوں کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ وہ ایک ہم صنف داڑھی والے سے ہی عشق لڑا رہے ہیں۔شکیب جلالی ایک شاعر گزرے ہیں۔ جناب کہتے ہیں کہ
"شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے
ہم اس سے بچ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہوجائے"
اب میں شکیب جلالی تو نہیں، لیکن شکیب احمد ضرور ہوں، میرے نام کے آگے لگا فقیر ایک راز ہے۔۔۔میرے رجسٹر کرنے کے وقت یہ میسج آرہا تھا کہ "شکیب احمد" نامی ممبر فورم پہ پہلے سے موجود ہے، سو نام بدل ڈالیے۔ بھلا آپ ہی بتائیں میں اپنا نام بدلوں گا تو والدین ناراض نہیں ہوجائیں گے؟ بس، تو اس عاجز نے فقیر کا اضافہ کردیا۔ میں اس شکیب سے ضرور ملنا چاہوں گا جس کی وجہ سے میری شناخت مجروح ہونے کا خدشہ ہوا۔:ڈ
فقیری میرا پیشہ نہیں، میرا تعارف ہے۔۔۔فقیر شکیب عفی عنہ لکھتا ہوں، لیکن "عفی عنہ" کے "ہ" کو بھی ایک چوکور ڈبہ دکھا رہا تھا۔۔۔۔میں نے عفی عنی عفی عنی عفی عنی کا ورد کرتے ہوئے فقیر شکیب احمد کو اوکے کردیا۔ آپ بھی اوکے کردیں۔ شکریہ! جزاک اللہ۔
تعارف تو میرا ہوگیا، شاید آپ کو خبر نہیں ہوئی! لیکن ہوگیا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اول سلام بعد کلام
محترم شکیب بھائی!
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَ‌اءُ إِلَى اللَّـهِ ۖ وَاللَّـهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
اس آیت کے مطابق ہم سب بھی فقیر ہیں۔ اس لیے آپ کو فقراء کی مجلس میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
اھلا وسھلا مرحبا!
 

شکیب

رکن
شمولیت
اگست 07، 2015
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
36
جزاک اللہ۔ آپ تو اونچی چیز معلوم ہوتے ہیں۔ اللہ ترقی دے۔
بھائی یہ خضر حیات صاحب "مماتی" ہیں کیا؟ نیز کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ کون کون سی مشہور شخصیات اس فورم پر موجود ہیں؟ کسی بھی فرقے کے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خوش آمدید !
اھلا وسھلا مرحبا!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جزاک اللہ۔ آپ تو اونچی چیز معلوم ہوتے ہیں۔ اللہ ترقی دے۔
بھائی یہ خضر حیات صاحب "مماتی" ہیں کیا؟ نیز کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ کون کون سی مشہور شخصیات اس فورم پر موجود ہیں؟ کسی بھی فرقے کے۔
شیخ @خضر حیات بھائی کو ٹیگ کر دیا ہے وہ ہی آپ کو اپنا تعارف کرا دے گے
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ماشاء اللہ! بہت دلچسپ تعارف ہے جو بھائی کی ادبی شخصیت کا پتا دے رہا ہے۔ فورم پر خوش آمدید
 
Top