• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شہادت کا ثواب پانے والے خوش نصیب

شمولیت
اگست 23، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
53
شہادت کا ثواب پانے والے خوش نصیب

1۔ سچے دل سے شہادت مانگنے والے۔ [مسلم: 1909]

2۔ اپنے مال کی حفاظت میں مارے جانے والے۔ [بخاری: 2480]

3۔ اپنے دین کی خاطر مارے جانے والے۔ [ترمذی: 1421]

4۔ اپنی جان کی حفاظت میں مارے جانے والے۔ [ترمذی: 1421]

5۔ اپنے اہل و عیال کی حفاظت میں مارے جانے والے۔ [ترمذی: 1421]

6۔ طاعون کے مرض میں مرنے والے۔ [مسلم: 1915]

7۔ پیٹ کے مرض میں مرنے والے۔ [مسلم: 1914]

8۔ زچکی کی حالت میں مرنے والی عورتیں۔ [ابو داﺅد: 3111]

9۔ ذات الجنب [pleurisy - پھیپھڑوں کی بیماری] کے مرض میں مرنے والے۔ [ابو داﺅد: 3111]

10۔ جل کر مرنے والے۔ [ابو داﺅد: 3111]

11۔ دب کر مرنے والے۔ [ابو داﺅد: 3111]

12۔ ڈوب کر مرنے والے۔ [ابو داﺅد: 3111]

○۔ جس نے الله پاک سے سچے دل سے اپنے لیے شہادت مانگی پھر وہ مرگیا یا قتل کر دیا گیا تو اس کے ليے شہید کا ثواب ہوگا۔ [ابو داﺅد: 2541]

○۔ خودکشی کرنے والوں پر جنت حرام ہے۔ [بخاری: 3276]

○۔ جس نے دنيا ميں اپنے آپ كو كسى چيز سے قتل كيا اسے قيامت كے روز اسى كا عذاب ديا جائے گا۔ [بخارى: 5700]
 
Top