• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ ابو بکر جابر جزائری وفات پاگئے۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے سابق استاد ، مسجد نبوی کے مدرس، مفسر قرآن ، منہاج المسلم کے مصنف ، شیخ ابو بکر جابر جزائری وفات پاچکے ہیں۔ شیخ ایک عرصہ سے علیل تھے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ سبحان تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
انا للہ وانا الیہ راجعون
وفاة العلامة أبو بكر جابر الجزائري بالمدينة النبوية

توفي العالم الجزائري المقيم في السعودية، أبو بكر الجزائري، الإثنين، عن 93 سنة، في المدينة المنورة بالمملكة العربية السعودية.
شیخ جابر رحمہ اللہ مدینہ منورہ میں فوت ہوئے ،عمر 93 سال تھی ،
شیخ کا وطن الجزائر کا ایک شہر "بسکرہ " تھا ، مدینہ یونیورسٹی کے اولیں اساتذہ میں ان کا شمار تھا،
پچاس سال مسجد نبوی میں درس دیا ۔
اللھم اغفر لہ وارحمه و ادخلہ الجنۃ الفردوس، آمین یا رب العالمین !
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ شیخ محترم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اللھم اغفر لہ و ادخلہ الجنۃ الفردوس، آمین یا رب العالمین !
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
اللھم اغفر لہ و ادخلہ الجنۃ الفردوس، آمین یا رب العالمین !
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللھم اغفر لہ وارحمه و ادخلہ الجنۃ الفردوس، آمین یا رب العالمین !
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
موتُ العالِمِ موتُ العالَمِ
فضيلة الشيخ العلامة أبو بكر الجزائري رحمه الله تعالى
مدینہ منورہ میں وفات پا گئے۔
آپ ۱۹۲۱ء میں جزائر کے جنوب میں واقع شہر بسکرہ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم وہاں کے شیوخ سے حاصل کی بعد ازاں ۱۹۵۲ء میں جب جزائر میں فرانسیسی استعمار نے دعوت و تبلیغ کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کی تو آپ مدینہ منورہ تشریف لے آئے مدینہ منورہ کے اسوقت کے معروف علماء کرام سے علم حاصل کیا اور یہیں کے ہو کر رہ گئے
مدینہ یونیورسٹی کے ابتدائی اساتذہ میں آپ کا شمار ہوتا ہے ۱۳۸۰ھ سے لے کر ۱۴۰۶ھ تک آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں مسندِ تدریس پر فائز رہے
عرصہ پچاس سال سے مسجد نبوی میں درس ارشاد فرما رہے تھے جو کہ ایک بہت بڑی سعادت ہے
اللہ کی توفیق سے مجھے بھی آپ کے دروس میں شرکت کا موقع ملا تب دو سال قبل محدثین کے طریقے کے مطابق آپ کی تفسیر "أیسر التفاسیر" آپ پر پڑھی جا رہی تھی اور تمام طلبہ سماع کر رہے تھے، ضرورت پڑنے پر آپ بعض مقامات پر قاری کو روک کر مختصر گفتگو کرتے اور قاری آپ کے اشارے پر پھر سے عبارت پڑھنے میں مشغول ہو جاتا
بعد از تدریس آپ دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیتے لوگوں کی کثیر تعداد اس میں شریک ہوتی،دعا کے بعد لوگ آپ سے مصافحہ میں مصروف ہو جاتے
آپ انتہائی متواضع اور تقوی سے متصف شخصیت کے مالک تھے
اور جس شخصیت کو 26 سال مدینہ یونیورسٹی، اور 50 سال مسجد نبوی میں درس و تدریس کی سعادت نصیب ہوئی ہو ان کے شاگردوں اور مستفیدین کی تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہے مشہور شاگردوں میں
علامہ احسان الہی ظہیر
عبد الله بن الشيخ محمد الأمين الشنقيطي
مختار بن الشيخ محمد الأمين الشنقيطي
عمر بن حسن فلاته
شيخ صالح المغامسي
اور دیگر شامل ہیں
آپ نے کئی ایک اھم کتب تصانیف کی جن میں سب سے زیادہ مقبولیت "منھاج المسلم" کو حاصل ہوئی اس کا اردو ترجمہ شیخ الحدیث محمد رفیق الأثری صاحب نے کیا اور دارالسلام کے معروف ادارے سے اس کے ایک سے زائد ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں دیگر موضوعات میں عقیدہ،سیرت،تفسیر،منھج،فقہ اور اصول فقہ پر آپ کے چھوٹی بڑی کتب و رسائل کی تعداد اسی سے زائد ہے
اللہ تعالی آپ کی جھود کو قبول کرے اور آپ کے علمی ورثے اور تلامذہ کو آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے
اور ہمیں بھی علماء کے راستے پر چلتے ہوئے تادم حیات اخلاص و للّٰہیت کیساتھ درس و تدریس سے جوڑے رکھے
إنه الموفّق و ولي ذلك والقادر عليه
و صلى الله تعالى على نبينا محمد و آله و صحبه أجمعين
(زین عـــرفان اعـــوان)
 
Top