یاسر اسعد
رکن
- شمولیت
- اپریل 24، 2014
- پیغامات
- 158
- ری ایکشن اسکور
- 44
- پوائنٹ
- 77
شیخ عصر
از: مجازؔ رحمانی
وہ شخصیت بلند تھی ہر قال وقیل سے
مقبول عام خُلق حسن کی دلیل سے
آزرقۂ حیات، احادیث پاک بس
پروردۂ ادب نفسِ جبرئیل سے
ہر بزم میں محبت وخُلت کا آئینہ
پردہ کشا ادائے حبیبؐ وخلیل ؑ سے
ہر لمحہ ذوق خاص، احادیث کے ثمر
تاعمر ربط خاص دیار النخیل سے
وہ سادگی، روانی وشیرینیِ مقال
جیسے کہ پھوٹی کوئی نہر سلسبیل سے
وقت خطاب ودرس فضا یوں مہک اٹھے
جیسے ہوا بسی ہوئی ہو زنجبیل سے
چہرہ پر انکسار وتواضع کا اک جمال
حاصل جلال صدق بھی ربّ جلیل سے
ایسے کہاں ملیں گے قناعت پسند لوگ
جن کو نہ کچھ غرض ہو کثیر وقلیل سے
اے طالبان منزل عز وشرف سنو!
منزل کو راستہ ہے اسی سنگ میل سے
شرحِ کلام سیدِ کل پر ہوا نثار
یا رب اسے نوازیو اجرِ جزیل سے
ملت ہے سوگوار تو غمگین اقربا
اللہ بھر دے زخم کو صبر جمیل سے
ہے کم نظر مجازؔ مگر خوش نصیب ہے
نسبت اسے بھی ہوتی ہے شیخ نبیل سے
مقبول عام خُلق حسن کی دلیل سے
آزرقۂ حیات، احادیث پاک بس
پروردۂ ادب نفسِ جبرئیل سے
ہر بزم میں محبت وخُلت کا آئینہ
پردہ کشا ادائے حبیبؐ وخلیل ؑ سے
ہر لمحہ ذوق خاص، احادیث کے ثمر
تاعمر ربط خاص دیار النخیل سے
وہ سادگی، روانی وشیرینیِ مقال
جیسے کہ پھوٹی کوئی نہر سلسبیل سے
وقت خطاب ودرس فضا یوں مہک اٹھے
جیسے ہوا بسی ہوئی ہو زنجبیل سے
چہرہ پر انکسار وتواضع کا اک جمال
حاصل جلال صدق بھی ربّ جلیل سے
ایسے کہاں ملیں گے قناعت پسند لوگ
جن کو نہ کچھ غرض ہو کثیر وقلیل سے
اے طالبان منزل عز وشرف سنو!
منزل کو راستہ ہے اسی سنگ میل سے
شرحِ کلام سیدِ کل پر ہوا نثار
یا رب اسے نوازیو اجرِ جزیل سے
ملت ہے سوگوار تو غمگین اقربا
اللہ بھر دے زخم کو صبر جمیل سے
ہے کم نظر مجازؔ مگر خوش نصیب ہے
نسبت اسے بھی ہوتی ہے شیخ نبیل سے