ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
(٤) چوتھی شرط: طباعت مصحف سے تلف ہوجانے والے اجزاء کو طاہر اور مقدس مقام پر محفوظ کرلیا جائے یا انہیں جلا دیا جائے اور کسی تاجر کو فروخت نہ کئے جائیں اورنہ وہ کسی ایسے کام میں لائیں جائیں جن سے کتاب اللہ کی توہین ہوتی ہو۔
مذکورہ بالا تمام امو رپر عمل درآمد ہونے سے قبل مصحف مکمل ہونے کے بعد شیخ المقاری کو پیش کیا جائے تاکہ وہ مصحف کو حرف بحرف پڑھے تاکہ مصحف صحت و سقم کا اندازہ ہونے کے بعد اس کی ہر طرح سے اصلاح کرے اور آخر پر اپنی مہر تصدیق ثبت کرے اور مصحف طبع ہوجانے کے بعد ان میں سے ۲۵ نسخے لے کر شیوخ القراء کی خدمت میں پیش کئے جائیں جو از سر نو ان کی تحقیق کریں۔مزید تاکید کے بعد ان کو مختلف بلاداسلامیہ میں تقسیم کیا جائے تاکہ لوگ ان سے خوب استفادہ کرسکیں۔