فَسۡئَلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ اِنۡ کُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ( سورة النحل: ٤٣)
اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کرلو.
عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ کہتے ہیں گودوانے والیوں اور گودنے والیوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو، چہرے کے بال اکھاڑنے والیوں اور حسن کے لیے آگے کے دانتوں میں کشادگی کرنے والیوں پر اللہ کی لعنت ہو کہ یہ اللہ کی پیدا کی ہوئی صورت میں تبدیلی کرتی ہیں۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ کلام قبیلہ بنی اسد کی ایک عورت کو معلوم ہوا جو ام یعقوب کے نام سے معروف تھی وہ آئی اور کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے اس طرح کی عورتوں پر لعنت بھیجی ہے؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا آخر کیوں نہ میں ان پر لعنت کروں جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے اور جو کتاب اللہ کے حکم کے مطابق ملعون ہے۔ اس عورت نے کہا کہ قرآن مجید تو میں نے بھی پڑھا ہے لیکن آپ جو کچھ کہتے ہیں میں نے تو اس میں کہیں یہ بات نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ
اگر تم نے بغور پڑھا ہوتا تو تمہیں ضرور مل جاتا کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی «وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» کہ ”رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہیں جو کچھ دیں لے لو اور جس سے تمہیں روک دیں، رک جاؤ۔“ اس عورت نے کہا کہ پڑھی ہے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں سے روکا ہے۔ اس پر عورت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کی بیوی بھی ایسا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھا جاؤ اور دیکھ لو۔ وہ عورت گئی اور اس نے دیکھا لیکن اس طرح کی ان کے یہاں کوئی معیوب چیز اسے نہیں ملی۔ پھر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میری بیوی اسی طرح کرتی تو بھلا وہ میرے ساتھ رہ سکتی تھی؟ ہرگز نہیں۔( بخاری: 4886)
الرجوع إلي العلماء الراسخين في العلم أصل سلفي عظيم ( الشيخ أحمد بن عمر بازمول حفظه الله): علم میں راسخ علماء کی طرف رجوع ایک عظیم سلفی قائدہ ہے۔
ما نحن بحاجة لمثله يكفينا قول علمائنا و ما سطروه في الكتب {الفوزان}: ہمیں ان جیسوں کی کوئی حاجت نہیں، ہمارے لئے ہمارے علماء کا قول اور جو انہوں نے کتب میں لکھا ہے وہی کافی ہے۔
اتركوه لأن هذا هو الذي يقود مذهب المرجئة في المملكة {الشبخ الغديان}: اس (علی حلبی) کو چھوڑ دو، کیونکہ یہ وہی ہے جس نے مملکت سعودیہ عرب میں مرجئہ کی سونچ کو عام کیا۔
الحلبي يؤصل من قبل ثلاثين عاما أصولا ضد منهج السلف في الجرح والتعديل لفضيلة الشيخ العـلامة المحـدث
ربيع بن هـادي المدخلي حفظه الله تعالى
https://archive.org/download/Responses-to-Sheikh-Rabee/01.pdf
دائمی فتویٰ کمیٹی کا علی حلبی کی عقیدہ اور منہج پر دو کتابوں کے متعلق فتویٰ
http://www.alifta.net/Search/ResultDetails.aspx?languagename=ar&lang=ar&view=result&fatwaNum=&FatwaNumID=&ID=10897&searchScope=3&SearchScopeLevels1=&SearchScopeLevels2=&highLight=1&SearchType=exact&SearchMoesar=false&bookID=&LeftVal=0&RightVal=0&simple=&SearchCriteria=allwords&PagePath=&siteSection=1&searchkeyword=216185217132217138032216173216179217134032216167217132216173217132216168217138#firstKeyWordFound
شیخ اس قسم کی کتابیں پڑھنے کیلئے بھی وقت نکالیں، علماء ردور کی کتب اسی لئے لکھتے ہیں کہ لوگوں کو گمراہ عقائد و مناہج سے آگاہ کر سکیں۔ حذیفہ بن یمان رضی اللّٰہ عنہ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے برائی کے متعلق سوال کرتے تھے اس ڈر سے کہ کہیں اس برائی میں ملوث نہ ہو جائیں۔ اس لئے ہمیں بھی ردود کی کتب پڑھنی چاہئے۔