- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ
کے مضامین ، تحقیقی مقالات ، کتابیں ، اور ویڈیوز وغیرہ پر مشتمل آفیشیل ویب سائٹ کا الحمدللہ اجرا ہو چکا ہے۔
https://www.kifayats.com
شیخ سنابلی کا شمار اسلامک انفارمیشن سنٹر (ممبئی) کے سینئر علما میں ہوتا ہے۔ مختلف و متنوع دینی، علمی و اصلاحی موضوعات پر آپ کے افکار اور تحقیقات تحریر اور ملٹی میڈیا شکل میں سائبر دنیا میں جا بجا پھیلے ہوئے ہیں۔ علمی و تحقیقی میدان میں آپ کی تصنیفات: "ربنا لک الحمد - آہستہ پڑھیں یا بآواز بلند" ، "یزیدبن معاویہ پر الزامات کا تحقیقی جائزہ" ، "مسنون رکعات تراویح اور شبہات کا ازالہ" اور "انوار البدر - نماز میں سینے پر ہاتھ باندھا ، دلائل اور شبہات کا ازالہ" ۔۔۔ ایک مستحسن اور باوقار مقام رکھتی ہیں۔
عرصہ دراز سے شیخ سنابلی کے محبان اور قارئین کا تقاضا تھا کہ آپ کی تمام تخلیقات ایک جگہ جمع ہوں تو استفادہ میں آسانی ہوگی۔ یہ ویب سائٹ اسی خواہش کی نمائندگی کا اظہار ہے۔ قارئین و ناظرین سے درخواست ہے کہ اسے مزید بہتر اور معلوماتی بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور مشوروں سے نوازیں۔
شیخ کا مختصر تعارف
*
نام : کفایت اللہ سنابلی
عالم و فاضل : جامعہ اسلامیہ سنابل (جامعہ نگر، نئی دہلی)
باحث : اسلامک انفارمیشن سینٹر ممبئی
استاذ حدیث : کلیہ ام سلمہ الاثریہ ممبئی
مدیر : ماہانہ مجلہ اہل السنہ ، ممبئی
متعدد اہل علم نے شیخ سنابلی کی علمی دنیا میں خصوصی شناخت کا اعتراف کیا ہے۔ اور برصغیر کے ممتاز عالم دین جناب صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ جہاں شیخ سنابلی کے جذبۂ تحقیق کی داد دیتے ہیں وہیں شیخ رضا اللہ عبدالکریم مدنی فرماتے ہیں کہ: محدثین کرام کے علوم و معارف سے استفادہ کرنے کا سلیقہ ہر ایک کو نہیں آتا لیکن کہنا پڑتا ہے کہ ابولفوازن کفایت اللہ سنابلی کو یہ سلیقہ آتا ہے۔