• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیطانی ہتھکنڈے ( صحیح تلبیس ابلیس)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
شیطان سے انسان کی دشمنی آدم علیہ السلام کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی ہے اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک کے لیے زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے اس عطا شدہ قوت کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالی کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم علیہ السلام کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم نے شیطان کو جواب دیا کہ تو لاکھ کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے وہ تیری پیروی نہیں کریں گے او رتیرے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے محفوظ رہنے کےلیے علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ اللہفان من مصاید الشیطان از امام ابن قیم الجوزیہ۔زیر تبصرہ کتاب '' شیطانی ہتھکنڈے ؍صحیح تلبیس ابلیس '' امام ابن جوزی  (510۔597ھ) کی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے علامہ ابن جوزی کی یہ کتاب شروع سے انسانیت کی راہنمائی کاباعث بنتی چلی آرہی ہے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین کے شاگرد علی حسن علی عبد الحمید ﷾نے تلبیس ابلیس کی صحیح روایات پر مبنی اس کتاب کو المنتقى النفيس من تلبيس ابليس كے دلکش عنوان سے مرتب کیا۔شیخ علی حسن نےاس میں غیر صحیح روایات کو خارج کر کے احادیث کے تکرار کو حذف کیا او راحادیث صحیحہ کی تخریج کی ہے ۔اوربے فائدہ حکایات وقصص کوبھی نکال دیا او ر کئی مقامات پر لازمی وحتمی تعلیقات کا اضافہ کیا ہے یہ کتاب اسی تحقیق وتخریج شدہ نسخے کا ترجمہ ہے ۔تلبیس ابلیس سے بچنے کےلیے اس کا پڑہنا او ر پڑھانا ازحد ضروری ہے اسے ہر مکتب ، گھر، سکول وکالج او رہر دفتر میں ہونا چاہیے تاکہ عوام الناس اس کا مطالعہ کر کے شیطان کے وساوس اور تلبیسی چالوں سےبچ سکیں اللہ اس کتاب سے قارئین کوشیطان کےحملوں سے اگاہی اور بچنے توفیق دے (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
تقریظ
حرف تمنا
مقدمہ
پیش لفظ
'' تلبیس ابلیس '' کتاب کے ساتھ چند لمحات
مصنف  کے حالات
نام ونسب
تعلیم و تعلم
مصنف کا مقدمہ
رسول بھیجنے میں حکمت
اسلامی مذہب کی حقیقت
باب 1 سنت مبارکہ اور جماعت
سخت محنت
باب 2 بدعت اور اہل بدعت
باب 3 ابلیس کی فتنہ پردازیوں سے بچاؤ
باب 4 تلبیس اور غرور کے معانی
باب 5 عقائد و مذاہب اور ابلیس
سوفسطائی
فلاسفہ
دہریہ
طبیعات پرست
منکرین بعث
تناسخ کے قائلین
عقائد اور مذاہب کے معاملات میں اثرات تلبیس
متکلمین کی انتہاء
امت کے عقائد اور تلبیس ابلیس
باب 6 فنون علم اور علماء پر ابلیسی حملہ
باب 7 والیان سلطنت اور حکمران
باب 8 عبادت گزاروں پر شیطانی ڈاکے
باب 9 زاہدوں اور عابدوں پر شیطانی حملہ
باب 10 زاہدوں کے ایک گروہ صوفیاء پر شیطانی حملہ
مال میں صوفیاء کا زہد
لباس کے معاملے میں صوفیاء پر حملہ
صوفیاء کے کھانے پینے میں تلبیسات ابلیس
سماع رقص اور وجد کے معاملات میں صوفیاء پر ابلیس کا حملہ
وجد اور صوفیاء پر ابلیسی حملہ
نوخیز لڑکوں کی صحبت میں
ترک نکاح
سیرو سیاحت
صوفیاء اور امیت
علمی مشاغل ترک کرنا
باب 11 کرامات اور دین دار لوگ
باب 12 عوام الناس اور شیطان
باب 13 لمبی آس و امید کے ساتھ سب لوگوں پر ابلیسی حملہ
 
Top