کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سائل کو چادر دی؟
?پہلی بات:
بفرض محال ہم تسلیم کر لیں کہ یہ آیت پاک حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بعض کتب شیعہ میں اس آیت مبارکہ کے ماتحت لکھا ہو ا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سائل کو چادر دی، بعض نے لکھا ہے کہ انگوٹھی دی، سوال یہ
پیدا ہوتا ہے کہ سائل بھی بڑا عجیب تھا اس نے انتظار نہ کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہو جائیں بعد میں سوال کروں ۔
دوسری بات:۔
چلو ہم مان لیں کہ سائل نے نماز کے اندر سوال کر لیا اور علی رضی اللہ عنہ رکوع کی حالت میں انگوٹھی یا چادر سائل کو دے دی ، بات سمجھنے کی ہے کہ چادر علی رضی اللہ عنہ نے اتار کر سائل کو دی اور یہ فعل کثیر ہے، اور فعل کثیر مفسدات نماز ہے۔ کیا باب العلم رضی اللہ عنہ کو اس بات کا بھی علم نہ تھا؟
حالانکہ رکوع سے مراد وہ لوگ جو زکوٰۃ دیتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور رکوع کرتے ہیں یہ حضور ﷺ کی امت میں ہے سابقہ امتوں میں نماز تھی رکوع نہ تھا۔