• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صالح اور مصلح کتاب کی اشاعت

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
الحمد اللہ! اللہ کے فضل اور مہربانی سے "صالح اور مصلح" کتاب شائع ہو چکی ہے۔ اسے مکتبہ اسلامیہ، لاہور سے شائع کروایا گیا ہے، کتاب تقریبا 650 صفحات پر مشتمل ہے۔ مکمل حوالہ جات اور ریفرنسز کے ساتھ، اعلی اور نفیس کاغذ، خوبصورت اور دیدہ زیب ٹائٹل، ہارڈ بائنڈنگ کے ساتھ مکتبہ اسلامیہ، اردو بازار لاہور اور فیصل آباد میں دستیاب ہے۔ کتاب کا مکمل عنوان "صالح اور مصلح: خیر القرون اور سلف صالحین کے منہج پر تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کا پروگرام" ہے۔

کتاب کی قیمت 600 مقرر کی گئی ہے لیکن دوستوں کے لیے خصوصی ڈسکاونٹ پر 300 میں دستیاب ہے۔ جن دوستوں نے تبلیغی مقاصد سے زیادہ تعداد میں کتاب خرید کر تقسیم کرنی ہو تو انہیں اس سے بھی کم قیمت پر یعنی تقریبا کاسٹ پرائس پر کتاب مہیا کی جائے گی۔ وہ اس سلسلہ میں راقم سے انباکس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کو اسلامی تحریکوں اور جماعتوں میں تربیت کے نصاب کے طور پر تجویز کیا جا سکتا ہے۔

میں ”اسلامی جمعیت طلبہ“ مقبوضہ جموں وکشمیر کے جملہ منتظمین کا بھی خاص طور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری اس کتاب کو سری نگر سے نہ صرف بڑے پیمانے پر شائع کیا بلکہ اس کو جمعیت کے نصاب میں بھی مقرر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تو یہ کتاب لاہور اور دہلی دو جگہ سے شائع ہو رہی ہے۔ اس کتاب کا ایک پی ڈی ایف ورژن بہت پہلے میں نے اپنی ٹائم لائن پر شیئر کیا تھا لیکن اس کے بعد اس میں کافی اضافے کیے ہیں اور اس کے آخری ورژن کی سوفٹ کاپی بھی جلد ہی مہیا کی جائے گی۔

یہ کتاب در اصل ایک تحریکی نوجوان کے اندر اپنی اصلاح کے لیے پائی جانے والی کشمکش کی داستان ہے کہ وہ مصلح بن کر کام کرتے ہوئے صالح بھی رہنا چاہتا ہے۔ پس یہ کتاب اسلامی تحریک اور دعوت واصلاح کے کارکنان اور نوجوانوں کو خوب اپیل کرے گے کہ اس کی بنیاد اور اس کے پیچھے موجود سوچ تحریکی اور دعوتی ہے۔ یہ کتاب ایک طرح سے تحریکی اور داعی نوجوان کی اصلاح نفس کی سر گزشت اور آب بیتی بھی ہے لہذا اپنی اصلاح کے لیے فکر مند ایک تحریکی اور داعی
IMG-20170217-WA0001.jpg
نوجوان اس کتاب کے صفحات میں اپنا عکس ضرور دیکھے گا۔

فون نمبر مکتبہ اسلامیہ، لاہور: 04237244973; 04237232369
فون نمبر مکتبہ اسلامیہ، فیصل آباد: 0412631204; 0412641204​
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
ماشاء اللہ!
عمدہ کتاب ہے. کچھ موضوعات پڑھے ہیں.
اللہ آپکے لۓ صدقہ جاریہ بنائے آمین
 
Top