صحیح حدیث کی اقسام
1صحیح حدیث کی اقسام بیان کرتے ہوئے اہل علم نے لکھا ہے کہ :
. سب سے اعلیٰ قسم وہ ہے جس پر امام بخاری اور امام مسلم (علیہم الرحمۃ) کا اتفاق ہو یعنی وہ روایت جو صحیحین (صحیح بخاری و صحیح مسلم) میں موجود ہو۔
2. اس کے بعد وہ جسے صرف امام بخاری (رحمۃ اللہ) نے ذکر کیا ہے۔
3. تیسری قسم وہ جسے امام مسلم (رحمۃ اللہ) صحیح مسلم میں لائے ہیں۔
4. چوتھی قسم وہ جو امام بخاری اور امام مسلم (علیہم الرحمۃ) کی شرط پر ہو۔
5. پھر وہ حدیث جو امام بخاری (رحمۃ اللہ) کی شرط پر ہو۔
6. چھٹی وہ جو امام مسلم (رحمۃ اللہ) کی شرط پر ہو۔
7. پھر وہ جسے دیگر محدثین نے صحیح قرار دیا ہو۔
(اقتباس : ارشاد الحق اثری {مولانا سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینہ میں ، ص:37})اس تقسیم کی تفصیل مقدمہ ابن الصلاح ، تقریب للنووی اور دیگر اصول کی کتابوں میں موجود ہے۔
اور تدریب الراوی میں علامہ سیوطی (رحمۃ اللہ) نے لکھا ہے کہ :
فائدة التقسيم المذكور تظهر عند التعارض والترجيح . [ ص: 124 ]
اس مذکورہ تقسیم کا فائدہ تعارض اور ترجیح کے وقت ظاہر ہوتا ہے۔
لنک