• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح بخاری تک ہماری سند !!!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186

عموما آل دیوبند یہ پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں کہ اہل الحدیث ایک نومولود فرقہ ہے اور انکا سلسلہ اسناد ہی نہیں ہے ۔ اس پروپیگنڈہ کی قلعی کھولنے کے لیے ذیل میں ہم فخر اہل الحدیث سلطان المحدثین امام بخاری رحمہ اللہ الباری کی کتاب صحیح البخاری تک اپنی مختلف اسانید پیش کریں گے ۔ لیحق الحق ویبطل الباطل ولو کرہ .......


اس سند میں ہمارے شیخ ہیں عبد الرحمن الحبشی ۔ اور اس سند کے اعتبار سے ہمارے اور امام بخاری رحمہ اللہ الباری کے مابین صرف سولہ واسطے ہیں اور بخاری کی ثلاثیات کے لحاظ سے ہمارے اور رسول اللہ ﷺ کے مابین صرف بیس واسطے ہیں یعنی ہمارے اکیسویں استاذ امام الأنبیاء جناب محمد مصطفى ﷺ ہیں ۔ والحمد للہ رب العالمین.....



    • عبد الرحمن الحبشي
    • عن أبي النصر الخطيب
    • عن عمر الآمدي الديار بكري
    • عن المرتضى الزبيدي
    • عن المعمر أحمد سابق الزعبلي
    • عن شمس الدين البابلي
    • عن محمد الواعظ
    • عن ابن أركماس
    • عن ابن حجر العسقلاني
    • عَن الْبُرْهَان إِبْرَاهِيْم بْن أَحْمَد الْتَّنُوْخِي
    • عَن أَبِي الْعَبَّاس أَحْمَد بْن أَبِي طَالِب الْحَجَّار
    • عَن السِّرَاج الْحُسَيْن بْن مُبَارَك الْزُّبَيْدِي
    • عَن عَن أَبِي الْوَقْت عَبْدُالْأَوَّل بْن عِيْسَى بْن شُعَيْب الْسَّجْزِي – بِكَسْر الْسِّين الْمُهْمَلَة وَالْزَّاي – الْهَرَوِي
    • عَن أَبِي الْحُسَيْن عَبْدِالْرَّحْمَن بْن مُحَمد بْن مُظَفَّر الْدَّاوُدِي
    • عَن أَبِي مُحَمَّد عَبْدُاللَّه بْن أَحْمَد الْسَرْخَسِي
    • عَن أَبِي عَبْدِالْلَّه مُحَمَّد بْن يُوَسُف الْفَرَبْرِي
    • عَن الْإِمَام أَبِي عَبْدِالْلَّه مُحَمَّد بْن إِسْمَاعِيْل الْبُخَارِي


دوسری سند


اس سند میں ہمارے شیخ ہیں "حافظ عبد المنان نورپوری" رحمہ اللہ
اور اس سند میں ہمارے اور امام بخاری رحمہ اللہ الباری کے مابین سترہ (۱۷) وسائط ہیں اور صحیح بخاری کی ثلاثیات کے اعتبار سے ہمارے اور نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے مابین ۲۱ وسائط ہیں یعنی اس سند کے اعتبار سے ہمارے بائیسویں استاذ امام الأنبیاء جناب محمد مصطفى علیہ وسلم ہیں ۔



    • أخبرنا حافظ عبد المنان نورفوري
    • أخبرنا الحافظ محمد الكوندلوي
    • أخبرنا الحافظ عبد المنان الوزير آبادي
    • عن حسين بن محسن الأنصاري الخزرجي
    • عن القاضي القطر اليماني الإمام محمد بن علي الشوكاني
    • عن علي بن إبراهيم
    • عن حامد بن حسن الشاكر
    • عن السيد احمد بن عبد الرحمن الشامي
    • عن محمد بن حسن العجيمي
    • عن أحمد بن محمد العجل اليمني
    • عن يحيى الطبري
    • عن جده محب الطبري
    • عن إبراهيم الدمشقي
    • عن عبد الرحيم الفرغاني
    • عن محمد الفارسيني
    • عن يحيى بن عمار الختلاني
    • عن محمد بن يوسف الفربري
    • عن الإمام محمد بن اسماعيل البخاري رحمه الله الباري

مذکورہ بالا سند حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کی زبانی سننے کے لیے یہاں کلک کریں
http://ia701200.us.archive.org/23/items/noorpuri-rafiqtahir/isnad.mp3
بشکریہ محترم رفیق طاہر حفظہ اللہ​
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس سند میں ہمارے شیخ ہیں عبد الرحمن الحبشی

٠١- عبد الرحمن الحبشي
١٦- عَن الْإِمَام أَبِي عَبْدِالْلَّه مُحَمَّد بْن إِسْمَاعِيْل الْبُخَارِي
کیا آپ نے کبھی ان سے پوچھا کہ انہیں اس پر کیسے علم ہوا کہ ١ سے ١٦ تک ان کا سلسلہ جو مل رہا ھے اس میں تاریخیں درج نہیں۔ ١ اس کا ریکارڈ کن کے پاس ہوتا تھا، ٢ کیا یہ الہامی کیفت سے معلوم ہوا ٣ یا کوئی یا کسی علم سے۔ یہ پوچھ کر ضرور بتائیں، ہو سکے تو اپنی رائے سے جواب نہ دیں۔

والسلام
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
محترم کنعان صاحب !
یہ اسانید کتب اثبات میں درج ہیں ، اور اہل الحدیث مسلسل انہیں محفوظ کرتے آئے ہیں ۔ یہ اسانید سینوں میں بھی محفوظ ہیں اور کتب میں بھی ۔
مثلا امام شوکانی رحمہ اللہ کے واسطہ سے جو سند ہے وہ انکی معروف ثبت " اتحاف الاکابر " میں درج ہے ۔ اور حافظ گوندلوی سے امام شوکانی تک بلکہ امام بخاری اور دیگر ائمہ فن تک سند ثبت الکویت میں ثبت ہے ۔
مختصر یہ کہ
جس طرح احادیث کی کتب مدون ومرتب ہیں اور ان میں اسانید ذکر ہیں ، اسی طرح اہل علم کی اسانید آج تک کتب اثبات ، فہارس ، مسلسلات ، مشخات ، برامج وغیرہ میں درج ہیں ۔
چونکہ ان کتب تک رسائی صرف اہل فن کو ہی ہے اس لیے آپکو یہ بات عجیب لگی ۔
ویسے اہل عرب کے ہاں یہ کتب خواص کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی معروف ہیں ۔ اور مکتبات پر دستیاب بھی ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم شیخ صاحب، جزاک اللہ خیر!

سمائل کے ساتھ سوال جس سے پوچھا تھا اس کی کوئی وجہ تھی اور اس نے اتنا بڑا سفارشی بھیج دیا اور آپ بھی جانتے ہیں کہ میں آپ کو مشکل میں نہیں ڈال سکتا۔ پھر بھی آپ نے جو جواب دے دیا ھے اسے سیف کر لیتے ہیں مستقبل میں کام آئے گا۔

والسلام
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
السلام علیکم

محترم شیخ صاحب، جزاک اللہ خیر!

سمائل کے ساتھ سوال جس سے پوچھا تھا اس کی کوئی وجہ تھی اور اس نے اتنا بڑا سفارشی بھیج دیا اور آپ بھی جانتے ہیں کہ میں آپ کو مشکل میں نہیں ڈال سکتا۔ پھر بھی آپ نے جو جواب دے دیا ھے اسے سیف کر لیتے ہیں مستقبل میں کام آئے گا۔

والسلام
وعليكم السلام
در اصل یہ موضوع میرا ہی ہے ، میں نے اسے اہل الحدیث فورم میں شروع کیا ہے ۔ عبد اللہ کشمیری صاحب نے صرف وہاں سے یہاں کاپی پیسٹ کیا ہے ۔ اس لیے میں نے جواب لکھ دیا ۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
صحیح البخاری تک ہم نے اسکے علاوہ اور بھی کچھ اسانید جمع کی ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں :
http://www.ahlulhdeeth.com/vb/showthread.php/987
اور صرف صحیح البخاری ہی نہیں بلکہ کبار ائمہ اور انکی مصنفات ومؤلفات تک اپنی سندوں کو جمع کرنا شروع کر رکھا ہے ۔ یہ دیکھیں :
http://www.ahlulhdeeth.com/vb/forumdisplay.php/64-اسانید-اہل-الحدیث
عربی میں تو یہ کام ہم نے بہت پہلے سے کر رکھا ہے لیکن اب اردو دان طبقہ کے لیے یہ باب کھولا ہے ۔ تاکہ وہ بھی حقائق سے آشنا ہو جائیں اور کسی کے پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں ۔
 
Top