• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح بخاری پڑھیں ، اردو میں کسی بھی لفظ پر سرچ کریں

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
مختصر صحیح بخاری

مختصر صحیح مسلم

Download Hadith Software


محترم قارئین کرام :
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ : آپ کی خدمت میں صحیح بخاری اردو سرچ انجن ورژن 1.1 متعارف کروا رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود اس پروگرام سے آپ کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اس کے لیے آپ مندرجہ ذیل ہدایت ضرور پڑھیں تاکہ اس سسٹم کو سمجھ لیں اور بھرپور طریقہ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اس سرچ انجن کا مقصد کم سے کم وقت میں اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تک پہنچنا ہے۔

اس سرچ انجن میں ہم نے کلک بیس سسٹم متعارف کروایا ہے، کہ آپ صرف کلک کرنے پر (صرف چند کلک پر یعنی صرف 3کلک میں) اپنی مطلوبہ حدیث مبارکہ تک پہنچیں گے۔ حدیث مبارکہ کا کوئی ایک لفظ آپ کے ذہن میں ہو ، کہ یہ لفظ ایک حدیث میں آیا ہے، یا میں دیکھنا چاہتا /چاہتی ہوں کہ مکمل حدیث مبارک کس طرح سے ہے، اور حدیث میں یہ یہ لفظ آئے ہیں تو آپ مختلف الفاظ پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ حدیث تک پہنچیں گے۔

سرچ کے متعلق درج ذیل ہدایات نوٹ کرلیں۔

۱۔ سب سے پہلے آپ ویب سائٹ کو بہترین انداز میں دیکھنے کے لیے اس پر موجود اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور انہیں اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کیجئے۔

۲۔ پھر حروف تہجی کے لحاظ سے اپنے مطلوبہ لفظ کے پہلے حروف تہجی پر کلک کریں گے۔

۳۔ اس کے بعد اس حروف تہجی سے شروع ہونے والے تمام وہ الفاظ جو حدیث میں آئے ہیں ان الفاظ کی فہرست سامنے دیکھیں گے، اور اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کر کے اس پر کلک کریں گے۔


نوٹ:۔ صحیح بخاری اردو سرچ سوفٹ وئیر تیار ہو چکا ہے ، جسے آپ فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ سوفٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجئے ۔

۴۔ پھر آپ کے سامنے وہ تمام احادیث کے حصے ظاہر ہوں گے جن میں آپ کا مطلوبہ لفظ آیا ہے، اگر حدیث میں ایک سے زیادہ مرتبہ وہ لفظ آیا ہے ، پھر بھی آپ دیکھیں گے کہ ایک ہی حدیث میں وہ لفظ کس کس طرح سے آیا ہے۔ اس پروگرام میں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ صحیح بخاری کی کسی بھی کتاب ، کتاب صلوة، کتاب الاذان ، وغیرہ سے حدیث دیکھنا چاہیں تو آپ کتاب کی ترتیب کے لحاظ سے دیکھ سکتے ہیں، اسی طرح باب کے لحاظ سے حدیث نمبر کے لحاظ سے بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔

۵۔ بہت کامن الفاظ اس سرچ میں شامل نہیں ہوں گے، مثلا، تھا، تھے ، تھی، اس، اور، وہ ، جو ، میں ، نے، کا، کے ،کی ، لیے ۔

۶۔ یہ سرچ حدیث مبارکہ کے متن پر ہے، سند پر نہیں ہے، یعنی راویوں کے نام جو سند میں ہیں وہ سرچنگ میں شامل نہیں ہوں گے ، البتہ اگر راویوں کے نام حدیث کے متن میں آئے ہیں تو وہ شامل ہوں گے۔

یہ سسٹم ایک لفظ سرچ ، دو لفظ سرچ ، تین لفظ سرچ پرکام کرے گا، فی الحال یہ سسٹم ایک لفظ سرچ پر ہے۔
ایک لفظ سرچ سسٹم کیا ہے؟
اردو میں بعض الفاظ جب یونی کوڈ میں لکھے جاتے ہیں تو دو الفاظ کا مجموعہ بنتے ہیں، مثلا تکبیر تحریمہ اگر ہم اس کو یونی کوڈ میں ایک لفظ کے طور پر لکھیں گے تو لفظ صحیح نہیں لکھا جائے گا۔ اس لیے یہ دو الفاظ کا مجموعہ بنے گا۔ یعنی “تکبیر” اور “تحریمہ” ایک لفظ سرچ سسٹم میں آپ لفظ کے پہلے حصہ پر جائیں گے یعنی “تکبیر” پر اور تکبیر سے شروع ہونے والے تمام احادیث جن میں تکبیر تحریمہ بھی شامل ہو گا ، اس تک پہنچیں گے، یا آپ لفظ کے دوسرے حصہ ”تحریمہ” پر جائیں گے اور “تحریمہ” سے متعلق تمام احادیث سامنے آ جائیں گی جن میں تکبیر تحریمہ بھی شامل ہو گا۔

چونکہ حدیث مبارکہ کے ایک ایک لفظ پر کلک بیس سرچنگ بنائی جا رہی ہے ، اس لیے فی الحال اس میں صحیح بخاری کے یہ حصہ شامل ہیں ، آپ کی سرچنگ ان حصوں پر ہوگی، کتاب الصلوہ،مواقیت الصلوة، کتاب الاذان، صفة الصلوة۔یعنی نماز کے متعلق آنے والی کتابوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ کو کوئی ایسا لفظ جو حدیث مبارک کی ان کتابوں ( کتاب الصلوہ،مواقیت الصلوة، کتاب الاذان، صفة الصلوة) میں آیا ہے اور وہ کامن لفظ یعنی ، تھا، تھے، تھی، کا، کے، وغیرہ نہیں ہے اور آپ کو اس سسٹم سے وہ نہیں مل رہا تو آپ ہمیں اس کی اطلاع کیجئے۔ جزاک اللہ خیراء

tags:صحیح بخاری اردو، یونی کوڈ، حدیث سرچ انجن، ان پیچ، فری ڈاءون لوڈ، Sahih Bukhari Urdu, inpage, free download,
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
یہ سسٹم ایک لفظ سرچ ، دو لفظ سرچ ، تین لفظ سرچ پرکام کرے گا، فی الحال یہ سسٹم ایک لفظ سرچ پر ہے۔
اب الحمدللہ صحیح بخاری (مکمل) پیش کر دی گئی ہے جس کا ورژن 8.2.2.1 ہے۔ اس میں سرچ کی سہولت ایک لفظ سرچ سے بڑھا کر اب کئی الفاظ یعنی دس الفاظ تک یا اس سے بھی زیادہ کر دی گئی ہے۔ مذید کیا کیا فیچرز شامل ہیں کہ دیکھنے کے لیے یہ ربط دیکھیں۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/images/features.png
سافٹ وئیر دائون لوڈ کرنے کے لیے ایک ربط پر جائیں۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اب الحمدللہ صحیح بخاری (مکمل) پیش کر دی گئی ہے جس کا ورژن 8.2.2.1 ہے۔ اس میں سرچ کی سہولت ایک لفظ سرچ سے بڑھا کر اب کئی الفاظ یعنی دس الفاظ تک یا اس سے بھی زیادہ کر دی گئی ہے۔ مذید کیا کیا فیچرز شامل ہیں کہ دیکھنے کے لیے یہ ربط دیکھیں۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/images/features.png
سافٹ وئیر دائون لوڈ کرنے کے لیے ایک ربط پر جائیں۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/
http://forum.mohaddis.com/threads/sahih-bukhari-urdu-arabic-english-search-software.14592/
 
Top