یہاں آپ کی بات سمجھ نہیں آئی
کیا (اصح کتاب بعد کتاب اللہ ) شاذ قول ہے ؟
یا اس قول کو نہ ماننے والے " شرذمۃ قلیلہ " ہیں ؟
نہیں محترم ایسا نہیں ہے
بخاری اصح کتاب بعد کتاب اللہ شاذ قول نہیں بلکہ اس پر تو اجماع ہے اور میں بھی اس کا قائل ہوں اور اس قول کو کہنے والے ، ماننے والے اہل سنت والجماعت ہیں شرذمہ قلیلہ نہیں
میں نے شرذمہ قلیلہ اس گروپ کو کہا جن کی کراچی میں کیماڑی میں توحید مسجد ہے اور جن کے سربراہ عثمانی صاحب تھے ۔
بخاری کو جنہوں نے اصح کتاب بعد کتاب اللہ نہیں مانا جیسا کہ اس تھریڈ میں مضمون شائع ہوا وہ موقف ابو شہریار صاحب کا ہے جو اسی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں
ابو شہریار کا بخاری کو اصح کتاب بعد کتاب اللہ نہ ماننا میری تحقیق کے مطابق اس گروپ کا اجتماعی موقف نہیں اس لئیے میں نے کہا تھا کہ مضمون یہ جو موقف بیان کیا گیا ہے کہ بخاری اصح کتاب بعد کتاب اللہ نہیں تو یہ شرذمہ قلیلہ کا شاذ قول ہے تو اس پر اتنا ٹائم نہ لگایا جائے ۔
میرا گذشتہ تھریڈ دوبارہ پڑہ لیں
جزاک اللہ خیرا
یہ میری زاتی رائے ہے اگر میں کہیں غلطی پر ہوں تو اصلاح فرمادیں