• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح مسلم کی ایک حدیث کے متعلق معلومات

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
السلام علیکم
مجھے صحیح مسلم شریف کی حدیث کے بارے میں مکمل معلومات لینی ہے، جو درج ذیل ہیں

صحیح مسلم (کتاب الفضائل ، باب معجزات النبی صلی اللہ علیہ وسلم) کی ایک حدیث ہے:فسبهما النبي صلى الله عليه وسلم وقال لهما ما شاء الله أن يقول قال ثم غرفوا بأيديهم.یہ واقعہ تبوک کے متعلق ہے

اسکے متعلق ایک رافضی اعتراض کرتا ہے
اس کے ایک راوی کے بارے میں خود اپ کے ہی علماء کی نظر دیکھیں،
101) ع محمد بن مسلم بن تدرس المكي أبو الزبير من التابعين مشهور بالتدليس ووهم الحاكم في كتاب علوم الحديث فقال في سنده وفيه رجال غير معروفين بالتدليس وقد وصغه النسائي وغيره بالتدليس،/،طبقات المدلسين (ص: 45)
اور جس راوی کو اپ کے علماء نے ہی مدلس کہا ہے تو یہ اس کی مدح نہیں ہے اسکی مذمت ہے جانتے ہو ؟؟
أما تدليس الإسناد: فمكروه جداً. ذمة أكثر العلماء وكان شعبة من أشدهم ذماً له فقال فيه أقوالا منها: "التدليس أخو الكذب ". وأما تدليس التسوية : فهو أشد كراهة منه ... حكم التدليس - منتديات جامعة المدينة العالمية

اب مجھے اسکی پوری سند، پوری تخریج بتا دیجئے گا۔ مہربانی فرماکر جلد از جلد جواب عنایت کردیں شکریہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,803
پوائنٹ
773
سب سے پہلی بات یہ کہ تدلیس گرچہ ایک عیب کی بات ہے مگر اس سے راوی کی عدالت وثقاہت پر فرق نہیں پڑتا بلکہ مدلس راوی بھی ثقہ ہوتا ہے جیساکہ اس کی تفصل کتب مصطلح میں موجود ہے۔
دوسری بات یہ کہ صحیحین میں مدلسین کا عنعنعہ اتصال پر محمول ہوتا ہے۔اتصال پر کیوں محمول ہوتا ہے اس کی الگ الگ توجیہات ہیں مگر اس بات پر ائمہ اہل سنت کا اتفاق ہے کہ صحیحین میں مدلسین کا عنعنہ مضر نہیں ہے۔
لہٰذا اہل تشیع کا ہمارے اصولوں کے خلاف ہم پر حجت قائم کرنا درست نہیں ہے۔
 
Top