رايت ربی بعينی وقلبی ''میں نے اپنے رب کو اپنی آنکھ اور اپنے دل سے دیکھا''۔ (مسلم شريف اس حدیث کی بھی سند بتا دیجیے جزاک اللہ خیراً
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کوئی روایت صراحت کے ساتھ مروی نہیں، نہ مسلم میں ، اور نہ کسی اور کتاب میں۔ ورنہ صحابہ کرام میں اختلاف نہ ہوتا۔
اسی لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ رویت کی نفی کرتی ہیں۔ ابو ذر رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق آپ نے اللہ کی ذات کو نہیں ، بلکہ نور دیکھاہے۔
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے تین اقوال مروی ہیں، مطلقا دیکھنا، آنکھوں سے دیکھنا، دل سے دیکھنا۔
آنکھوں سے دیکھنے والی روایت درست نہیں۔
امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے جو نقل کیاہے، وہ دل سے دیکھنے والی روایت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے
یہ تھریڈ مطالعہ کیا جاسکتاہے۔
آپ نے جو الفاظ نقل کیے ہیں، یہ حدیث رسول نہیں بلکہ بعض صوفیوں کی خرافات کے طور پر منقول ہیں۔