1611- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، وَقَرَأَهُ عَلَيَّ مَالِكٌ أَيْضًا، عَنْ نَافِعٍ؛ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ، قَالَ فِيهِ فِيمَا قَرَأَ[هُ] عَلَيَّ مَالِكٌ: زَكَاةُ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ، ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۔
* تخريج: خ/الزکاۃ ۷۳ (۱۵۰۶)، م/الزکاۃ ۴ (۹۸۴)، ت/الزکاۃ ۳۵، ۳۶ (۶۷۶)، ن/الزکاۃ ۳۳ (۲۵۰۵)، ق/الزکاۃ ۲۱ (۱۸۲۶)، ( تحفۃ الأشراف :۸۳۲۱)، وقد أخرجہ: ط/الزکاۃ ۲۸ (۵۲)، حم (۲/۵، ۵۵، ۶۳، ۶۶، ۱۰۲، ۱۱۴، ۱۳۷)، دي/الزکاۃ ۲۷ (۱۷۰۲) (صحیح)
۱۶۱۱- عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہء فطر کھجور سے ایک صاع اور جو سے ایک صاع فرض کیاہے، جو مسلمانوں میں سے ہرآزاد اور غلام پر، مرد اور عورت پر(فرض) ہے۔
1612- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا، فَذَكَرَ بِمَعْنَى مَالِكٍ، زَادَ: وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاةِ.
قَالَ أَبودَاود: رَوَاهُ عَبْدُاللَّهِ الْعُمَرِيُّ عَنْ نَافِعٍ بِإِسْنَادِهِ، قَالَ: عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَرَوَاهُ سَعِيدٌ الْجُمَحِيُّ عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ عَنْ نَافِعٍ، قَالَ فِيهِ: مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ لَيْسَ فِيهِ: < مِنَ الْمُسْلِمِينَ >۔
* تخريج: خ/الزکاۃ ۷۰ (۱۵۰۳)، ن/الزکاۃ ۳۳ (۲۵۰۶)، ( تحفۃ الأشراف :۸۲۴۴) (صحیح)
۱۶۱۲- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہء فطر ایک صاع مقرر کیا، پھر راوی نے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث ذکر کی ، اس میں ’’والصغير والكبير وأمر بها أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاة‘‘(ہر چھوٹے اور بڑے پر (صدقہء فطر واجب ہے) اور آپ نے لوگوں کے صلاۃ کے لئے نکلنے سے پہلے اس کے ادا کر دینے کا حکم دیا) کا اضافہ کیا ۔
ابو داود کہتے ہیں:
عبداللہ عمری نے اسے نافع سے اسی سند سے روایت کیا ہے اس میں’’على كل مسلم‘‘ کے الفاظ ہیں (یعنی ہر مسلمان پر لازم ہے) ۱؎ اوراسے سعید جمحی نے عبید اللہ(عمری) سے انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے اس میں ’’من المسلمين‘‘ کا لفظ ہے حالانکہ عبید اللہ سے جو مشہور ہے اس میں’’من المسلمين‘‘ کا لفظ نہیں ہے۔
وضاحت ۱؎ : اس سے معلوم ہوا کہ کافر غلام یا کافر لونڈی کی طرف سے صدقۂ فطر نکالنا ضروری نہیں۔
1613- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ وَبِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَاهُمْ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ (ح) وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ فَرَضَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ، عَلَى الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ، زَادَ مُوسَى: وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى.
قَالَ أَبودَاود: قَالَ فِيهِ أَيُّوبُ وَعَبْدُاللَّهِ -يَعْنِي الْعُمَرِيَّ- فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ نَافِعٍ: <ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى > أَيْضًا۔
* تخريج: خ/الزکاۃ ۷۸ (۱۵۱۲)، ( تحفۃ الأشراف :۷۷۹۵، ۷۸۱۵، ۸۱۷۱)، وقد أخرجہ: حم (۲/۵۵) (صحیح)
۱۶۱۳- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے صدقہء فطر جو یا کھجور میں سے ہر چھوٹے بڑے اور آزاد اورغلام پرایک صاع فرض کیا ہے۔
موسی کی روایت میں’ ’والذكر والأنثى‘‘ بھی ہے یعنی مرداور عورت پر بھی ۔
ابو داود کہتے ہیں :اس میں ایو ب اور عبداللہ یعنی عمری نے اپنی اپنی روایتوں میں نافع سے ’ ’ذكر أو أنثى‘‘ کے الفاظ (نکرہ کے ساتھ) ذکر کئے ہیں۔
1615- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ؛ عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُاللَّهِ: فَعَدَلَ النَّاسُ بَعْدُ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، قَالَ: وَكَانَ عَبْدُاللَّهِ يُعْطِي التَّمْرَ، فَأُعْوِزَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ التَّمْرَ عَامًا فَأَعْطَى الشَّعِيرَ۔
* تخريج: خ/الزکاۃ ۷۸ (۱۵۱۱)، م/الزکاۃ ۴ (۹۸۴)، ت/الزکاۃ ۳۵ (۶۷۶)، ن/الزکاۃ ۳۰ (۲۵۰۲)، (تحفۃ الأشراف :۷۵۱۰)، وقد أخرجہ: ط/الزکاۃ ۲۸ (۵۲)، حم (۲/۵، ۵۵، ۶۳، ۶۶، ۱۰۲، ۱۱۴، ۱۳۷)، دی/الزکاۃ ۲۷ (۱۷۰۲) (صحیح)
۱۶۱۵- نا فع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا : اس کے بعد لوگوں نے آدھے صاع گیہوں کو ایک صاع کے برابر کرلیا، عبداللہ(ایک صاع) کھجو ر ہی دیا کرتے تھے، ایک سال مدینے میں کھجور کا ملنا دشوار ہو گیا تو انہوں نے جو دیا ۔
1616- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ -يَعْنِي ابْنَ قَيْسٍ-، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا نُخْرِجُ إِذْ كَانَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ حُرٍّ أَوْ مَمْلُوكٍ: صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ، فَلَمْ نَزَلْ نُخْرِجُهُ حَتَّى قَدِمَ مُعَاوِيَةُ حَاجًّا، أَوْ مُعْتَمِرًا، فَكَلَّمَ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَكَانَ فِيمَا كَلَّمَ بِهِ النَّاسَ أَنْ قَالَ: إِنِّي أَرَى أَنَّ مُدَّيْنِ مِنْ سَمْرَاءِ الشَّامِ تَعْدِلُ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، فَأَخَذَ النَّاسُ بِذَلِكَ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَمَّا أَنَا فَلا أَزَالُ أُخْرِجُهُ أَبَدًا مَا عِشْتُ .
* تخريج: خ/الزکاۃ ۷۲ (۱۵۰۵)، ۷۳ (۱۵۰۶)، ۷۵ (۱۵۰۸)، ۷۶ (۱۵۱۰)، م/الزکاۃ ۴ (۹۸۵)، ت/الزکاۃ ۳۵ (۶۷۳)، ن/الزکاۃ ۳۷ (۲۵۱۳)، ق/الزکاۃ ۲۱ (۱۸۲۹)، ( تحفۃ الأشراف :۴۲۶۹)، وقد أخرجہ: ط/الزکاۃ ۲۸ (۵۳)، حم (۳/۲۳، ۷۳، ۹۸)، دي/الزکاۃ ۲۷ (۱۷۰۴) (صحیح)
قَالَ أَبودَاود: رَوَاهُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَعَبْدَةُ وَغَيْرِهِمَا عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، عَنْ عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، بِمَعْنَاهُ، وَذَكَرَ رَجُلٌ وَاحِدٌ فِيهِ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ < أَوْ صَاعًا مِنْ حِنْطَةٍ > وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ ۔ (ضعیف)
۱۶۱۶- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ ہما رے درمیان با حیات تھے ، ہم لوگ صدقہء فطر ہر چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے غلہ یا پنیر یا جو یا کھجور یا کشمش سے ایک صاع نکالتے تھے، پھرہم اسی طرح نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ رضی اللہ عنہ حج یا عمرہ کرنے آئے تو انہوں نے منبر پر چڑھ کر لوگوں سے کچھ باتیں کیں، ان میں ان کی یہ بات بھی شامل تھی: میری رائے میں اس گیہوں کے جو شام سے آتا ہے دو مد ایک صاع کھجور کے برابر ہیں ، پھر لوگوں نے یہی اختیار کرلیا،اورابو سعید نے کہا: لیکن میں جب تک زندہ رہوں گا برابر ایک ہی صاع نکالتا رہوں گا ۔
امام ابو داود کہتے ہیں:
اسے ابن علیہ اور عبدہ وغیرہ نے ابن اسحاق سے، ابی اسحاق نے عبداللہ بن عبداللہ بن عثمان بن حکیم بن حزام سے، عبداللہ بن عبداللہ نے عیاض سے اور عیاض نے ابو سعید سے اسی مفہوم کے ساتھ نقل کیا ہے، ایک شخص نے ابن علیہ سے ’’أو صاعًا من حنطة‘‘ بھی نقل کیا ہے لیکن یہ غیر محفوظ ہے۔