• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدقہ کیجیئے مگر !

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
’’حضرت ثابت بن ضحاک  بیان کرتے ہیں رسول معظم ﷺ کے زمانہ میں ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ ’’بوانہ‘‘ مقام پر اونٹ ذبح کرے گا۔سرور دو عالم ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا کیا وہاں جاہلیت کے بتوں میں سے کوئی بت تھا جس کی پوجا کی جاتی رہی ہو؟اس نے نفی میں جواب دیا۔سرور کائنات ﷺ نے استفسار فرمایا بھلا وہاں جاہلیت کے میلوں میں سے کوئی میلہ لگتا تھا؟اس نے عرض کی کہ نہیں۔حبیب کبریا ﷺ نے فرمایا پھر تجھے نذر پوری کرنا چاہیے۔اس نذر کو پورا نہ کیا جائے جس میں اللہ کی نا فرمانی ہواور نہ اسے جس کو انسان پورا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔‘‘
[ابو داؤد:کتاب الایمان والنذور]
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا رشید صاحب اللہ تعالی آپ کی محنت کو قبول کرے ۔بھائی ترجمہ کے ساتھ عربی عبارت بھی لکھنے کی کوشش کریں ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
عبد الرشید بھائی! جزاکم اللہ خیرا، میں کلیم اللہ بھائی کی پرزور تائید کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک الفاظ کو حتی الامکان اردو میں نہ لکھا جائے، کیونکہ ان کی کلام عربی میں ہے، اور اردو ترجمہ اس کا مفہوم اور تشریح ہے، جو بذات خود اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کلام نہیں بلکہ اس کا ترجمہ ہے، جس طرح تشریح میں صحت اور غلطی دونوں کا امکان ہوتا ہے، اسی طرح ترجمے میں بھی صحت اور غلطی دونوں کا امکان ہوتا ہے، اور اگر ترجمہ میں غلطی ہو اور اسے اللہ یا نبی کی طرف منسوب کر دیا جائے، تو پھر یہ اللہ اور نبی پر افتراء ہے جو سب سے بڑا ظلم ہے۔ فرمان باری ہے: (ومن اظلم ممن افتریٰ علی کذبا ... سورۃ ہود)، فرمان نبوی (من کذب علی متعمدا فلیتبوا مقعدہ من النار ... حدیث متواتر)
لہٰذا قرآن وحدیث کو عربی میں ہی لکھا جائے۔
اور اگر اردو میں ہی لکھا ہو تو پھر پہلے وضاحت کی جائے کہ یہ اللہ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے۔
واللہ اعلم
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
علاوہ ازیں! صحیحین کے علاوہ ہر حدیث مبارکہ کے صحیح اور ضعیف ہونے کا ریفرنس بھی دیں۔ جزاکم اللہ خیرا!
 
Top