• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صرف اللہ وارث

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
یہ ہے میری پہلی پوسٹ اس دھاگہ کی جس میں میں نے حقیقی اور مجازی معنوں میں وارث ہونے کی بات کی ہے
حقیقی وارث تو اللہ تعالیٰ ہی ہے مگر کیا مجازی معنی میں کوئی اللہ کا بندہ وارث ہوسکتا ہے آئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں
وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ وَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ
النمل: 16
اور سلیمان (علیہ السلام ) داؤد (علیہ السلام ) کے وارث ہوئے اور کہا اے لوگو ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی اور ہر چیز میں سے ہم کو عطا ہوا بیشک یہی ظاہر فضل ہے
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے وارث ہوئے
يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا
مریم: 6
(حضرت زکریا علیہ السلام نے دعا کی ) وہ میرا وارث ہو اور اولاد یعقوب کا وارث ہو اور اے میرے رب اسے پسندیدہ کر
اس قرآنی آیات میں حضرت زکریا علیہ السلام کی ایک دعا کا ذکر ہے جس میں انھوں نے اللہ سے اپنے لئے وارث کی دعا کی اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ وارث تو میں ہی ہوں تم ایسی بات کیوں کرتے ہو بلکہ فرمایا کہ
اے زکریا ہم تجھے خوشی سناتے ہیں ایک لڑکے کی جن کا نام یحیٰی ہے اس کے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی نہ کیا
مریم: 7
یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ السلام کی وارث کے لئے دعا کو قبول کیا اور اس وارث کا نام بھی خود ہی تجویز کیا
اس سے ثابت ہوا کہ اللہ کا بندہ بھی وارث ہوسکتا ہے
اللہ اعلم ورسولہ اعلم
اس کے جواب میں جو پوسٹ کی گئی اس میں مجازی معنی میں وارث ہونے کا مطقا انکار کیا گیا اور کیا اعلی شان انداز میں مجازی معنوں میں وارث ہونے کا انکار کیا گیا آپ خود ہی پڑھ لیں
شاید کل کو آپ یہ بھی کہنے لگ جائیں کہ حقیقی معنوں میں تو اللہ تعالیٰ ہی معبود ہے۔ لیکن مجازی معنوں میں تو کوئی بھی بندہ معبود ہو سکتا ہے ۔
حقیقی معنوں میں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی نبی اور رسول ہیں، لیکن مجازی معنوں میں تو کوئی بھی نبی اور رسول ہو سکتا ہے۔
لیکن بعد میں کچھ احباب نے تسلیم کرلیا کہ مجازی معنوں میں بھی وارث ہونے سے شرک نہیں ہوتا اس لئے اس بحث کو مذید طول دینے کی ضرورت نہیں
 

عمر منہاس

مبتدی
شمولیت
ستمبر 12، 2019
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
28
آپ میری پوسٹ سے مخالف معنی مراد لے رہے ہیں۔
میں نے فقط یہ کہا ہے کہ اگر آپ اللہ تعالیٰ کے علاوہ علی وارث کا عقیدہ رکھتے ہیں، تو قرآن سے ایسی مثالیں پیش کیجئے جس میں مردے کو وارث قرار دیا گیا ہو یا بعد کےزمانے والے نے پچھلے زمانے والے کو وارث قرار دیا ہو۔
 

عمر منہاس

مبتدی
شمولیت
ستمبر 12، 2019
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
28
جناب آپ اتنے ہوشیار نہیں جتنے بننے کا ڈرامہ ک رہے ہیں۔ نبی نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم اور علی کرم اللہ وجہہ کو مردہ بھی بول رہے ہو اور ساتھ کہہ رہے ہو میرا یہ کہنے کا مطلب نہیں۔
میرا چیلنج ہے آپکو اور ساری نجدیت کو کوئی ایسی حدیث بتا دیں جس میں نبی نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا میں وصال فرما کر اپنی قبر شریف میں مردہ ہوں گا؟؟
نام اہل حدیث اور کام سارے حدیث کے مخالف۔
جواب کا انتظار ہے مجھے
 
Top