محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,823
- پوائنٹ
- 1,069
٭ صفر کے مہینے کی اختتام کی خبر دینے والے کیلئے جنت
صفر کے مہینے کی اختتام کی خبر دینے والے کیلئے جنت :
مَنْ بَشَّرَنِي بِخُرُوجِ صَفَرٍ، بَشَّرْتُهُ بِدُخُولِ الْجَنَّةِ .
"جو کوئی مجھے صفر کا مہینا گزر جانے کی خبر دے گا میں اسے جنت میں جانے کی بشارت دوں گا۔ "
موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی اور من گھڑت روایت ہے۔
۱: ملا علی قاری نے لکھا ہے: لا أصل له "اس کی کوئی اصل نہیں۔" (الموضوعات الکبریٰ: ۳۳۷/۱)
۲: علامہ الصغاني نے اسے اپنی کتاب الموضوعات (۱۰۰) میں ذکر کیا ہے۔
۳: قاضی شوکانی لکھتے ہیں: قال الصنعانی؛ موضوع، و کذا قال العراقی۔
«اسے علامہ صنعانی اور علامہ عراقی نے موضوع کہا ہے۔» (الفوائد المجموعة: ۴۳۸/۱)