محترم ابن بشیر صاحب جس تھریڈ کا میں نے حوالہ دیا ہے اگر آپ نے اس کو پڑھا ہوتا تو یہ بچکانہ سوال کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی !!
اور اس تھریڈ میں جو کچھ ہے وہ شیخ زبیر صاحب کے اپنے قلم سے لکھا گیا ہے،اور اس میں جو شرائط بیان کی گئی ہیں ان کا مقصد ہی یہ کہ کسی کو لسٹ بنانے کی زحمت نہ کرنی پڑے!
ذرا اس تھریڈ کا مطالعہ کریں آپ کو علم ہو جائے کا آپ کی لکھی ہوئی کتاب"شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا " بھی اس میعار پر پورا نہیں اترتی ۔۔۔جسے شیخ کی تعلیق کے بغیر آپ نے چھاپ رکھا ہے !!!
جی شکریہ یہ ایک علمی پوسٹ ہو گی اگر جمع کر دی جائیں تاکہ تمام قارئین کو معلوم ہو جائے کہ شیخ محترم کی طرف وہ منسوب کتب جن سے شیخ محترم رجوع کرچکے ہیں ان سے استدلال کوئی نہ کرے ۔
شیخ محترم کی کافی کتب دیگر مکتبے شایع کر چکے ہیں مثلا سنن ابی داود ،سنن ابن ماجہ اور سنن النسائی طبع دارلسلام اور عبادات میں بدعات طبع قدوسیہ ،اس طرح شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا وغیرہ ۔لیکن ان کی فہرست تیار کرلی جائے تو فائدہ سے خالی نہیں ہوگا
تنبیہ:شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا کے عرض ناشر میں راقم نے خود لکھ رکھا ہے کہ اور اس کی تحقیق و تخریج استاذ محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کی ہے جزاہ اللہ خیرا!
اس کے تحت حاشیہ میں لکھا ہے :یاد رہے کہ نیت کے احکام ،وقت کے احکام اور نیند کے احکام کی تحقیق و تخریج محترم حافظ صاحب نے خود نہیں کی ہے ،کیونکہ ان مضامین کےعلاوہ باقی تمام مضامین ماہنامہ الحدیث حضرو میں شایع ہو چکے ہیں ۔