• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صلٰوۃ الرسول تخریج شدہ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ

شمولیت
اگست 25، 2011
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
216
پوائنٹ
0
بہت خوب !
محترم ان کتب کی فہرست تیار کر دیں جن سے استاد محترم شیخ زبیر علی زئی صاحب بری ہیں تاکہ تمام ساتھیوں کو معلوم ہو جائے ؟
محترم! اگر آپکو واقعی ایسی کسی لسٹ کی ضرورت ہے تو مندرجہ ذیل لنک کی پوسٹ نمبر۸ پر جاکرآپ خود بھی یہ لسٹ تیار کرسکتے ہیں!!!
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
محترم! اگر آپکو واقعی ایسی کسی لسٹ کی ضرورت ہے تو مندرجہ ذیل لنک کی پوسٹ نمبر۸ پر جاکرآپ خود بھی یہ لسٹ تیار کرسکتے ہیں!!!
جی شکریہ یہ ایک علمی پوسٹ ہو گی اگر جمع کر دی جائیں تاکہ تمام قارئین کو معلوم ہو جائے کہ شیخ محترم کی طرف وہ منسوب کتب جن سے شیخ محترم رجوع کرچکے ہیں ان سے کوئی استدلال نہ کرے ۔
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
محترم ابن بشیر صاحب جس تھریڈ کا میں نے حوالہ دیا ہے اگر آپ نے اس کو پڑھا ہوتا تو یہ بچکانہ سوال کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی !!
اور اس تھریڈ میں جو کچھ ہے وہ شیخ زبیر صاحب کے اپنے قلم سے لکھا گیا ہے،اور اس میں جو شرائط بیان کی گئی ہیں ان کا مقصد ہی یہ کہ کسی کو لسٹ بنانے کی زحمت نہ کرنی پڑے!
ذرا اس تھریڈ کا مطالعہ کریں آپ کو علم ہو جائے کا آپ کی لکھی ہوئی کتاب"شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا " بھی اس میعار پر پورا نہیں اترتی ۔۔۔جسے شیخ کی تعلیق کے بغیر آپ نے چھاپ رکھا ہے !!!
جی شکریہ یہ ایک علمی پوسٹ ہو گی اگر جمع کر دی جائیں تاکہ تمام قارئین کو معلوم ہو جائے کہ شیخ محترم کی طرف وہ منسوب کتب جن سے شیخ محترم رجوع کرچکے ہیں ان سے استدلال کوئی نہ کرے ۔
شیخ محترم کی کافی کتب دیگر مکتبے شایع کر چکے ہیں مثلا سنن ابی داود ،سنن ابن ماجہ اور سنن النسائی طبع دارلسلام اور عبادات میں بدعات طبع قدوسیہ ،اس طرح شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا وغیرہ ۔لیکن ان کی فہرست تیار کرلی جائے تو فائدہ سے خالی نہیں ہوگا
تنبیہ:شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا کے عرض ناشر میں راقم نے خود لکھ رکھا ہے کہ اور اس کی تحقیق و تخریج استاذ محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کی ہے جزاہ اللہ خیرا!
اس کے تحت حاشیہ میں لکھا ہے :یاد رہے کہ نیت کے احکام ،وقت کے احکام اور نیند کے احکام کی تحقیق و تخریج محترم حافظ صاحب نے خود نہیں کی ہے ،کیونکہ ان مضامین کےعلاوہ باقی تمام مضامین ماہنامہ الحدیث حضرو میں شایع ہو چکے ہیں ۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
جی شکریہ یہ ایک علمی پوسٹ ہو گی اگر جمع کر دی جائیں تاکہ تمام قارئین کو معلوم ہو جائے کہ شیخ محترم کی طرف وہ منسوب کتب جن سے شیخ محترم رجوع کرچکے ہیں ان سے استدلال کوئی نہ کرے ۔
شیخ محترم کی کافی کتب دیگر مکتبے شایع کر چکے ہیں مثلا سنن ابی داود ،سنن ابن ماجہ اور سنن النسائی طبع دارلسلام اور عبادات میں بدعات طبع قدوسیہ ،اس طرح شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا وغیرہ ۔لیکن ان کی فہرست تیار کرلی جائے تو فائدہ سے خالی نہیں ہوگا
جناب عالیٰ ! میری آپ سے پھر گزارش ہے کہ آپ میرے دیے گئے لنک کا مطالعہ فرما لیں تاکہ آپ کو ایسی خواہشات کا اظہار نہ کرنا پڑے ۔
اور اگر آپ مطالعہ فرمانے کے باوجود اپنی اس خواہش پر مصر ہیں ،تو پھر اس نیک کام میں پہل کر کے حق شاگردی ادا کر دیجئے !
اور ذرا اس بات پر بھی غور و فکر فرمائیں کہ آیا شیخ محترم کی طرف سے بیان کردہ تین شرائط کو یاد رکھنا آسان ہے یا اس مکتبوں کی تفصیل کے ساتھ اس لسٹ جس کو آپ مستقبل میں مرتب کرنے جا رہے ہیں(ان شاءاللہ)۔
اور اگر شیخ محترم (جو کہ اس معاملے میں حتمی رائے رکھنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں) کی بیان کردہ شروط ثلاثہ آپ کو ناکافی لگتی ہیں اور آپ خود بھی یہ لسٹ مرتب کرکے حق شاگردی ادا نہیں کرسکتے تو پھر شیخ محترم کے اس مضمون کا ملاحظات کے ساتھ جواب دے کر ان سے مطالبہ کریں کہ وہ ان شروط ثلاثہ کے ساتھ ساتھ ان کتب کی لسٹ بھی مرتب کرکے چھاپیں جن سے وہ بری ہیں تاکہ کوئی بھی ان کتب سے استدلال نہ کرے !!!
تنبیہ:شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا کے عرض ناشر میں راقم نے خود لکھ رکھا ہے کہ اور اس کی تحقیق و تخریج استاذ محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کی ہے جزاہ اللہ خیرا!
اس کے تحت حاشیہ میں لکھا ہے :یاد رہے کہ نیت کے احکام ،وقت کے احکام اور نیند کے احکام کی تحقیق و تخریج محترم حافظ صاحب نے خود نہیں کی ہے ،کیونکہ ان مضامین کےعلاوہ باقی تمام مضامین ماہنامہ الحدیث حضرو میں شایع ہو چکے ہیں ۔
آپ کا اس تنبیہ کو ملون شدہ ہیڈنگ بنا کر لکھنا بے فائدہ ہے کیوں کہ:
١-اگر ساری کتاب کی تحقیق و تخریج شیخ محترم نے خود نہیں کی تو پھر آپ کو کتاب کے ٹائیٹل پر ان کا نام نہیں لکھنا چاہیے تھا یا پھر اس وضاحت کو بھی ٹائیٹل پر ہی لکھنا چاہیے تھا تاکہ کسی بھی قاری پر اس کتاب کو خریدنے سے پہلے یہ حقیقت واضح ہو جائے۔
٢-آپ کی کتاب کا جو حصہ ماہنامہ الحدیث میں شائع ہوا ہے اور جس کی تحقیق و تخریج شیخ محترم نے خود کی ہے۔۔۔۔آپ نے اسی حصے کو جب اپنی کتاب میں چھاپا ہے تو شیخ محترم کی تعلیق کو سرے سے غائب ہی کر دیا ہے ۔
٣-اور ان تمام باتوں سے بڑھ کر ۔۔۔آپ کی کتاب پھر بھی شیخ محترم کی بیان کی گئی شروط ثلاثہ میں سے کسی ایک پر بھی پوری نہیں اترتی ۔۔نہ تو ان کے بیان کئے گئے مکتبوں میں سے کسی ایک سے چھپی ہے اور نہ ہی اس کے آخر میں ان کے دستخط اور مہر ہیں۔
لہٰذا زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ کی کتاب کے صرف اس حصے کی تحقیق و تخریج شیخ محترم نے کی ہے جو ماہنامہ الحدیث میں چھپا ہے اور اس کی بھی صرف وہی طبع قابل قبول ہے جو ماہنامہ الحدیث میں مطبوع ہے تاکہ قاری پر یہ چیز واضح ہو جائے کہ شیخ محترم نے آپ کے جن مضامین کو اپنی تحقیق و تخریج سے چھاپا ہے ان پر کیا کیا تعلیق کی ہے!!!
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اس کتاب سے شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ بری ہیں،وضاحت کے لیئے مندرجہ ذیل تھریڈ دیکھیں:
http://www.kitabosunnat.com/forum/فرمائشِ-کتاب-177/سنن-النسائی-مع-تحقیق-حافظ-زبیر-علی-زئی-حفظہ-اللہ-11316/
اس کتاب سے شیخ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ بری نہیں ہیں بلکہ اس کی سابقہ تحقیق جو انہوں نے خود کی تھی، سے بری ہیں۔
 
Top