• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف حدیث اورمجروح راوی

شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
حسن لغیرہ کے لیے عموما یہ لفظ بولے جاتے ہیں۔
یا پھر ایسی ضعیف جو باقاعدہ حسن لغیرہ کے درجہ میں تو نہیں ہوتی لیکن دیگر دلائل و نصوص سے اس کے معنی کی تائیدہوتی ہو۔
یعنی آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ ہر وہ حدیث جسے ضعیف کہا گیا ہو لازم نہیں کہ اس کا متن ثابت نا ہو یا گھڑا ہؤا ہو؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
یعنی آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ ہر وہ حدیث جسے ضعیف کہا گیا ہو لازم نہیں کہ اس کا متن ثابت نا ہو یا گھڑا ہؤا ہو؟
ضعف گھڑے ہوئے ہونے کو مستلزم نہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
تو پھر اس کا کیا مطلب؟
اپنے فقرہ کی وضاحت فرما دیں۔
ضعیف حدیث کی مختلف اقسام ہیں، ان میں سب سے بری ترین قسم گھڑی ہوئی حدیث ہے، لیکن ہر ضعیف حدیث گھڑی ہوئی نہیں ہوتی، رہی صحیح حدیث، تو وہ تو ضعیف ہے ہی نہیں، تو وہ گھڑی ہوئی کیسے ہوسکتی ہے؟
جو باتیں ذہن سے بڑی ہیں، ان میں نہ پڑیں تو بہتر ہے۔ کوشش کریں اصول حدیث کی کوئی کتاب ایک طرف سے کسی استاد سے پڑھنا شروع کریں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بہترین اور اخلاص پر مبنی مشورہ ، مزید حصول علم کا صحیح طریقہ بھی کہ کسی استاذ کی نگرانی ضروری ھے۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
رہی صحیح حدیث، تو وہ تو ضعیف ہے ہی نہیں
کسی حدیث کو ’’صحیح‘‘ روایت کے لحاظ سے کہا جاتا ہے یا کہ متن کے لحاظ سے؟

جو باتیں ذہن سے بڑی ہیں، ان میں نہ پڑیں تو بہتر ہے۔
کونسی بات کس کے ’’ذہن‘‘ میں آسکتی ہے اس کا تعین کون کرے گا؟
کیا آپ نے کبھی اپنا ’’آئی کیو‘‘ ٹیسٹ کروایا؟


کوشش کریں اصول حدیث کی کوئی کتاب ایک طرف سے کسی استاد سے پڑھنا شروع کریں۔
اصول حدیث کس نے مرتب کیئے اور کس دلیل سے وہ ’’حجت‘‘ ہیں؟
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
کوئی محدث کسی روایت کے بارے کہے کہ روایتاً یہ ’’ضعیف‘‘ ہے مگر اس کا متن ’’صحیح‘‘ ہے تو کیا اس سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ نہیں کہ ’’ضعیف راوی‘‘ صحیح بات بھی بتایا کرتا ہے۔
اس کی ہر ہر بات غلط نہیں ہؤا کرتی۔
اس کا جھوٹ بولنا تو دور کی بات۔
ہاں اس کے سمجھنے، یا بات کو خلط ملط کرنے کا امکان ہوسکتا ہے۔
یہ بات ذہن نشیں رہے کہ نوے فیصد روات وہ لوگ ہیں جو حدیث کی درس وتدریس کرتے تھے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی حدیث کو مطلقاً ''صحیح'' روایت اور متن دونوں پر منطبق ہوتا ہے!
مقلدین اہل الرائے کے ذہن میں علم الحدیث نہیں آسکتا!
اصول حدیث محدثین نے قرآن وحدیث سے مرتب کیئے ہیں، اور یہ حجت ہیں!
صحیح بات تو شیطان بھی بتا سکتا ہے!
ضعیف راوی کی بات اگر دیگر روایات وقرائین سے ثابت ہو، تب صحيح قرار پائے گی!
''ضعیف'' میں شمار ہونے سے اس کا ''جھوٹا'' نہ ہونا لازم نہیں آتا!
 
Last edited:
Top