محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ضعیف حدیث کی سب سے قبیح قسم
ضعیف حدیث کی اقسام میں سب سے بُری اور قبیح قسم "موضوع" ہے۔بعض اہل علم نے تو اسے ایک مستقل قسم قرار دیا ہے اور اسے ضعیف حدیث کی اقسام میں شمار ہی نہیں کیا۔اہل علم کا اتفاق ہے کہ جان بوجھ کر موضوع روایت کو اس کی حقیقت ذکر کیے بغیر ہی بیان کر دینا حرام ہے کیونکہ ایک صحیح حدیث میں رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان موجود ہے:
من كذب علي فليتبوأ مقعده من النار
ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان موجود ہے:"جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے"۔(صحیح بخاری)
عن رسول الله صلى الله عليه وسلم من حدث عني بحديث يرى أنه كذب فهو أحد الكاذبين
ایک اور حدیث میں یہ لفظ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جس نے مجھ سے کوئی حدیث بیان کی اور وہ جانتا بھی ہے کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ خود جھوٹوں میں سے ایک ہے"۔(صحیح مسلم،مقدمہ)
لا تكذبوا علي، فإنه من كذب علي فليلج النار
"مجھ پر جھوٹ نہ باندھو پس جو مجھ پر جھوٹ باندھتا ہے وہ آگ میں داخل ہو گا"۔(صحیح بخاری ،صحیح مسلم)
اقتباس "100 مشہور ضعیف احادیث"