بھائی شاہین ادھر ادھر کی باتیں کرنا ٹائم کے ضیاع کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں ۔آپ نے لکھا تھا
’’سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔‘‘ لیکن نہیں ملے ۔اور ملتے بھی کیسے ۔
اور اب آپ بات کو دوسری طرف لے گئے ہیں ۔لازمی نہیں ہوتا کہ جو سوال اٹھایا جائے وہ کتب روایات میں بھی ہو۔
بھائی جان آپ اونلی قرآن کی بات کرتے ہیں
’’ اور اس بات سے بھی متفق ہوں گے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے‘‘ (اور آپ لوگ صرف قرآن میں ہی اسلام کی تکمیل گرادانتے ہیں۔حدیث کو نہیں لاتے۔)
اور اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینا اور وہ بھی صرف قرآن سے یہ آپ پر فرض ہوتا ہے۔
اس وجہ سے آپ کی توجہ اس طرف مبذول کی گئی کہ ہمیں تلاش کرنے کےباوجود جوابات نہیں ملے آپ صرف پہلے سوال کونقل کرکے اس کا جواب عنایت فرمادیں ۔