• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طلوع اسلام (منکرین حدیث) سے چند بنیادی سوالات

شاہین

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
24
ری ایکشن اسکور
57
پوائنٹ
38
بھائی شاہین ادھر ادھر کی باتیں کرنا ٹائم کے ضیاع کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں ۔آپ نے لکھا تھا ’’سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔‘‘ لیکن نہیں ملے ۔اور ملتے بھی کیسے ۔
اور اب آپ بات کو دوسری طرف لے گئے ہیں ۔لازمی نہیں ہوتا کہ جو سوال اٹھایا جائے وہ کتب روایات میں بھی ہو۔
بھائی جان آپ اونلی قرآن کی بات کرتے ہیںاور اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینا اور وہ بھی صرف قرآن سے یہ آپ پر فرض ہوتا ہے۔
اس وجہ سے آپ کی توجہ اس طرف مبذول کی گئی کہ ہمیں تلاش کرنے کےباوجود جوابات نہیں ملے آپ صرف پہلے سوال کونقل کرکے اس کا جواب عنایت فرمادیں ۔
بھائی صاحب میں نے عرض کیا تھا کہ محترم الشیخ صفی الرحمٰن صاب نے جو چھ سوالات اتھائے تھے اُن کے متفق علیہ جوابات اہلِ روایات بھی نہیں دے سکتے کتابچہ کے آخر میں انہی سوالات کو مختصر کر کے پیش کیا گیا ہے کہ اگر اہلِ روایات کے پاس ان کا جواب ہے ، جیسا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں تو پھر ان سوالات کے متفقہ جوابات اہلِ روایات کے اُن علمائے کرام کے دستخطوں کے ساتھ ، جن کے نام کتابچہ میں دئے گئے ہیں جاری کریں۔ ( جو علمائے کرام وفات پا گئے ہیں اُن کی جگہ آپ اُن کے قائم مقام دوسرے علماء حضرات کے نام شامل کر لیں) آپ کا موقف ہے کہ قرآنِ کریم ان سوالات کے جوابات نہیں دیتا ، گویا آپ کے نزدیک قرآنِ کریم نعوذ با للہ نامکمل اور ناقص کتاب ہے جس سے اس قسم کے معمولی سوالات کے جوابات بھی نہیں مل سکتے۔ اب آپ پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ یا تو آپ روایات کی رو سے ان سوالات کا متفق علیہ جواب پیش کریں یا انہی علمائے کرام کی تحریر کے توسط سےاپنے عجز کا اعتراف کریں کہ،آپ کے پاس ان سوالات کا جواب نہیں ہے۔ پھر انشا اللہ میں قرآن کریم کے حوالے سے ان سوالات کے جوابات ضرور حاضر کرونگا۔
 
Top