• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
مارچ 04، 2025
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
9
اسمِ ظرف

اسمِ ظرف وہ اسم ہے جس میں جگہ یا وقت کے معنی پائے جائیں۔
اس کی دو قسمیں ہیں:
ظرفِ مکان
ظرفِ زمان
ظرفِ مکان: وہ اسم ہے جس میں جگہ یا مقام کا ذکر ہو۔ جیسے: مسجد، مدرسہ، باغ، مکتب، گھر، محل۔

ظرفِ زمان: وہ اسم ہے جس میں زمانے یا وقت کا ذکر ہو۔ جیسے: صبح، شام، دن، رات، کل، پرسوں ۔

ظرفِ مکان بنانے کے قاعدے

1
۔ بعض اسموں کے اخر میں مندرجہ ذیل لاحقے لگا کر ظرفِ مکان بناتے ہیں:
گھر: چڑیاں گھر، بجلی گھر، کتاب گھر، ڈاک گھر
پور: نارائن پور، مدھوپور، رامپور، کانپور، رسول پور
نگر: رسول نگر، جام نگر، سری نگر، مظفر نگر
گھاٹ: دھوبی گھاٹ، شمشان گھاٹ، پنگھٹ، راج گھاٹ
دانی: سرمہ دانی، صابن دانی، مچھر دانی، برف دانی
گنج: صاحب گنج، دریا گنج، نواب گنج، سلطان گنج
گڑھ: فتح گڑھ، علی گڑھ، چھتیس گڑھ، صادق گڑھ، جونا گڑھ
کوٹ: سیالکوٹ، پٹھانکوٹ، شورکوٹ، راجکوٹ
منڈی: سبزی منڈی، میوہ منڈی، غلہ منڈی، مچھی/ مچھلی منڈی

2- فارسی اسمائے ظرف بھی بکثرت اردو میں استعمال ہوتے ہیں جو اسموں کے اخر میں مندرجہ ذیل علامت لگانے سے بنتے ہیں:
گاہ: عیدگاہ، گزرگاہ، درسگاہ، بندرگاہ، خوابگاہ، آرامگاہ، بارگاہ
خانہ: غسل خانہ، کتب خانہ، بت خانہ، پاگل خانہ، قید خانہ، کار خانہ
ستان: گلستان، قبرستان، نخلستان، ریگستان، ہندوستان، پاکستان
آباد: اسلام آباد، عظیم آباد، سکندر آباد، الہ آباد، حیدرآباد
دان: عطردان، شمع دان، آتشدان، قلمدان، گلدان، نمکدان
زار: گلزار، سبزہ زار، لالہ زار، مرغزار، خار زار
سرائے: مہمان سرائے، مغل سرائے، مسافر سرائے، کارواں سرائے
کدہ: آتش کدہ، غم کدہ، صنم کدہ، میکدہ، دانش کدہ

3- بعض اسموں سے پہلے مندرجہ ذیل عربی سابقے لگا کر ظرفِ مکان بناتے ہیں:
دار: دارالحکومت، دارالحدیث، دارالعلوم، دارالسلام، دار الافتا، دار الكتب
بیت: بیت اللہ، بیت المقدس، بیت المعمور، بیت المال، بیت الخلاء

4- عربی کے اسماۓ ظرف مندرجہ ذیل اوزان پر آتے ہیں:
مَفْعَل: مدخل، مقتل، مكتب، مخرج، مطبخ، معبد
مَفْعِل: مسجد، محفل، مشرق، مجلس، موقف، منزل،‌ موقع، مغرب، موطن
مَفْعَله: محکمہ، مقبره،مزرعہ، مدرسه، مرحلہ، مكتبه، مغسلہ

5- بعض اوقات اسم سے پہلے ڈیرہ، بستی، کوٹ لگانے سے اسم ظرف بنتا ہے۔ جیسے:
بستی: بستی پٹھاناں، بستی بلوچاں، بستی ملاحاں، بستی شوکت
کوٹ: کوٹ ادّو، کوٹ لکپٹ،کوٹ مٹھن، کوٹ مومن
ڈیرہ: ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ بابا نانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ بگٹی۔

"اللَّهُمَّ انْفَعْنَا بِمَا عَلَّمْتَنَا وَعَلِّمْنَا مَا يَنْفَعُنَا وَزِدْنَا عِلْمًا"


محمد سعود
متعلم: جامعہ نجران، سعودی عرب
 
Top