• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عارضی تعطیل

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین۔

ہمارے نصراللہ بھائی اعتکاف پر بیٹھ چُکے ہیں ، اعتکاف پر بیٹھنے سے پہلے انہوں نے مطلع کیا تھا کہ وہ اعتکاف پر بیٹھ رہے ہیں اور وہ عید کے بعد ہی رابطے میں‌دوبارہ آسکیں گے۔

اکثر بھائی وغیرہ کسی کام کی وجہ سے کچھ دنوں کے لیے کہیں‌ چلے جاتے ہیں اور بتانا بھول جاتے ہیں اور فورم میں موجود ممبران اُن کے بارے میں تذکرہ کرتے ہیں ، اس تھریڈ کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی کسی بھی کام کے لیے کہیں جائے جس میں‌اُسے کچھ دن لگ جانے ہیں تو مہربانی کر کے اس تھریڈ پر مطلع کر دیں‌، اس طرح‌ہر بھائی سے رابطہ رکھا جا سکتا ہے اور اُن کے بارے میں‌معلوم ہو سکتا ہے کہ کون سا بھائی کہاں‌ گیا ہے۔​
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
غائب ساتھیوں کاخیال رکھنا سنت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے


میدان قتال میں سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جہاد میں تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( فتح کے ساتھ ) مال غنیمت دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لوگوں سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی غائب تو نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ ہاں فلاں فلاں فلاں شخص غائب ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کوئی اور تو غائب نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا کہ فلاں فلاں شخص غائب ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور تو کوئی غائب نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ کوئی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جلیبیب رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھتا۔ لوگوں نے ان کو مردوں میں ڈھونڈا تو ان کی لاش سات لاشوں کے پاس پائی گئی جن کو سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ نے مارا تھا۔ وہ سات کو مار کر شہید ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور وہاں کھڑے ہو کر پھر فرمایا کہ اس نے سات آدمیوں کو مارا، اس کے بعد خود مارا گیا۔ یہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنے دونوں ہاتھوں پر رکھا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ہی اس کی چارپائی تھے۔ اس کے بعد قبر کھدوا کر اس میں رکھ دیا۔ اور راوی نے غسل کا بیان نہیں کیا۔صحیح مسلم کتاب الفضائل

حضر میں
سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت مسجد کی خدمت کیا کرتی تھی یا ایک جوان، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے گم پایا تو اس کے متعلق سوال کیا صحابہ نے عرض کیا کہ اس کا انتقال ہوگیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟ فرمایا گویا کہ انہوں نے اس کے معاملہ کو اہمیت نہ دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے اس کی قبر کی رہنمائی کرو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی پھر فرمایا یہ قبریں ان پر اندھیرے سے بھرئی ہوئی تھیں بے شک اللہ ان کو میری نماز کی وجہ سے روشن کر دے گا۔ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 2208 جنازوں کا بیان : قبر پر نماز جنازہ کے بیان میں
سفر میں سیدناکعب بن مالک رضی اللہ عنہ جو غزوہ تبوک میں شریک نہیں ہوئے تھے انہی کا بیان ایک لمبی حدیث میں سے پیش کیا جارہا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چلے جانے کے بعد جب میں باہر لوگوں میں نکلتا تو یہ بات مجھے غمگین کر دیتی کہ میں کسی کو پیروی کے قابل نہ پاتا تھا سوائے ان لوگوں کے جنہیں نفاق کی تہمت دی جاتی تھی یا وہ آدمی جسے کمزوری اور ضعیفی کی وجہ سے اللہ نے معذور قرار دیا تھا اور رسول اللہ نے تبوک پہنچنے تک میرا ذکر نہ کیا پھر آپ صلی للہ علیہ وسلم نے تبوک میں لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے فرمایا کعب بن مالک(رضی اللہ عنہ) نے کیا کیا بنی سلمہ میں سے ایک آدمی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اس کی چادر نے اس کو روک رکھا ہے اور اس کے دونوں کناروں کو دیکھنے نے روکا ہے اس آدمی سے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا تم نے جو کہا اچھا نہیں کہا اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول ہم اس کے بارے میں سوائے بھلائی کے کوئی بات نہیں جانتے (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے اس دوران آپ نے ایک سفید لباس میں ملبوس آدمی کو دھول اڑاتے ہوئے اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ نے فرمایا (شاید) ابوخیثمہ ہو؟ وہ واقعتا ابوخیمثہ انصاری ہی تھے اور یہ وہی تھے جنہیں منافقیں نے طعنہ پر کھجور کا ایک صاع صدقہ کیا تھا کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جب مجھے یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ تبوک سے واپس آرہے ہیں تو میرا غم دوبارہ تازہ ہوگیا
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2515
توبہ کا بیان :
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اور ان کے دو ساتھیوں کی توبہ کی حدیث کے بیان میں
اور غائب ساتھیوں کی خبر رکھنا اردو مجلس کے بانی رحمہ اللہ کا بھی شیوہ رہا ہے

بشکریہ ابو عُکاشہ بھائی
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی۔
اللہ تعالی آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
جتنے ساتھی سفر کرتے ہیں، اللہ تعالی انہیں بھی اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
عبدالرحمن یحیی بھائی جنہوں نے اس تھریڈ کی مناسبت سے قرآن و سنت کی ورق گردانی کی، اللہ تعالی انہیں بھی جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

اس تھریڈ کے بہت سے فوائد ہیں۔ سردست یہ بتا دیتا ہوں کہ عید کے بعد میں بھی سفر کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کراچی کا پروگرام ہے۔ صاحبزادے کو مدرسے چھوڑنے کے لئے جانا ہے۔ اور پرانے دوستوں اور محسنوں سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔

اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ ہمارے ایک دوست نے مجھے فون کر دیا کہ آپ آئیں تو میرا چھوٹا سا کام ہے جس پر کم و بیش بیس پچیس دن لگیں گے وہ کر کے گھر جانا ہو گا۔ چنانچہ میں نے حامی بھر لی۔ (کیونکہ دوستوں کے دوست ہیں)۔

دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ میری ریٹرن ٹکٹ تھی جوکہ اب کینسل کروانی پڑے گی یا کسی دوست کو چاہیے ہو تو رابطہ کر سکتا ہے کراچی سے لاہور ۲۳ اگست کی سیٹ برتھ ہے۔ قراقرم گاڑی ہے۔

لیجیے میں نے تو اپنا سارا پروگرام بھائیوں کو بتا دیا۔ ہو سکتا ہے کہ کراچی میں رہنے کے دوران فورم پر کم دکھائی دوں۔ واللہ اعلم۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
جزاک اللہ خیرا بہت زبردست تھریڈ ہے اللہ آپ کے علم عمل میں برکت دے سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، کوئی جہاں بھی ہو جہاں بھی جائے اللہ عافیت والا معاملہ فرمائے آمین یا رب العالمین
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
معذرت کے ساتھ کہنا پڑا ہے کہ میں کچھ دنوں سے بیمار تھا اور خؤدی اپنے شروع کیے تھریڈ میں نہ بتا سکا ۔
ٹانسلز کا مسئلہ تھا ، مسئلہ شیدید ہونے کی وجہ سے مجھے ہسپتال جانا پڑا چیک اَپ کے لیے ، وہاں جا کر میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ جلدی چیک کر بتا دیں اور میڈیسن بھی لکھ دیں تو ڈاکٹر نے گلا چیک کیا اور میری شکل دیکھ کر کہا کہ جناب آپ کا مسئلہ تو کافی خراب ہے ، چُپ کر کے سامنے لیٹ جائیں آپ کو کچھ انجیکشن لگنے ہیں اور ایک ڈرپ بھی لگنی ہے ۔ بہرحال سارے پروسیس کے بعد گھر آیا تو صبح تک بخار کی لپیٹ میں تھا ، میڈیسن جاری رکھے ہوئے ہوں ، بخار کم ہوا ہے مگر گلے کی تکلیف کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے
 
Top